خطبہ از: ڈاکٹر عواد بن سبتی العنزی حفظہ اللہ
؍ریکٹر برائے اسلامی امور، سعودی عرب
ترجمانی: عبد المعین بن عبد الوہاب ؍ جامعۃ الفاروق الاسلامیۃ
9628550090
خطبہ مسنونہ کے بعد شیخ نے فرمایا:
فرمان نبوی ہے : ’’إِنَّ اللَّہَ قَدْ أَذْہَبَ عَنْکُمْ عُبِّیَّۃَ الْجَاہِلِیَّۃِ وَفَخْرَہَا بِالْآبَائِ، مُؤْمِنٌ تَقِیٌّ وَفَاجِرٌ شَقِیٌّ، أَنْتُمْ بَنُو آدَمَ وَآدَمُ مِنْ تُرَابٍ۔‘‘
بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے تم سے جاہلیت کے تکبر اور باپ دادا کے فخر کو دور کر دیا ہے۔
میرے بھائیو! یہ جزیرہ نما عرب (یعنی سعودی عرب) شاہ عبد العزیز رحمہ اللہ کی حکومت سے پہلے قبائل جنگ اور فقر و فاقہ کے انتشار اور امن کے فقدان اور جہالت اور جہالت عامہ کا میدان بنا ہوا تھا، لیکن جب شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ یہاں کے حاکم و بادشاہ بنے تو آپ نے سب سے پہلے شریعت کو نافذ کیا، عدل کو عام کیا تو اور اللہ تعالیٰ نے یہاں امن وامان کی بادل چلائی اور لوگوں کو متحد کیا جس کی برکت سے اللہ کے فرمان: {وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّہِ جَمِیْعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ}… (آل عمران:۱۰۳) ’’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور اختلاف نہ کرو‘‘ کے اثرات پورے طور سے اس جزیرے میں دیکھے گئے سب لوگ دین کی بنا پر اخوت کی کڑی میں مربوط ہوگئے۔ اور یہی دین آگے چل کر فضل و منقبت کا ذریعہ بن گیا۔ {إن اکرمکم عند اللہ اتقاکم} ان کے یہاں برتری کا معیار بن گیا، جاہلیت کا فخر و غرور ٹوٹ گیا۔ اور فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم: من بطأ بہ عملہ لم یسرع بہ نسبہ جس شخص کو اس کا عمل پیچھے کردے اس کا نسب اسے آگے نہیں کر سکتا۔ پس رابطہ اسلامی اور تقومی کا ان میں چلن عام ہو گیا اور تکبر و غرور کے سارے معیار ختم ہو گئے وہ عصبیت ختم ہو گئی جس سے اسلام نے روکا تھا، حقوق کی رعایت و پا سداری ہونے لگی، ایک مکمل پرسکون اسلامی معاشرہ وجود میں آگیا چناں چہ غزوہ مریسیع کے موقع پر پانی کے ایک کنویں پر ایک مہاجر اور انصاری کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس دوران مہاجر نے انصاری کو پیچھے سے ایک لات ماری، اس کے رد عمل میں انصاری صحابی نے اپنی قوم کو آواز دی یا للانصار اے انصار کے لوگوجری مدد کرو، اور مہاجر صحابی نے پکارا کہا یا للمہاجرین اے مہاجر بھائیو میری مدد کرو دونوں طرف کے لوگ جمع ہونے لگے اور بات بڑھنے لگی اس موقع پر منافقین کے سردار عبد اللہ ابی نے اس واقعہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کیا اور اختلاف کو بھڑکاتے ہوئے کہا: کہ مہاجرین نے ہمارے ہی شہر میں آکر ہمیں دبانا شروع کر دیا ہے، مدینہ پہنچ کر ہم عزت والے لوگ ان ذلیل مہاجرین کو نکال باہر کریں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس جھگڑے کی خبر ملی تو آپ شدید ناراض ہوئے اور فرمایا:
أ بدعوی الجاہلیۃ وانا بین اظہرکم؟ دعوہا فانہا منتنۃ (متفق علیہ)
’’کیا تم میرے موجود ہوتے ہوئے بھی جاہلیت کی پکار پکار رہے ہو اسے چھوڑ دو کیوں کہ یہ بدبودار چیز ہے۔‘‘
آپ نے اس خاندانی اور گروہی عصبیت کو جاہلیت قرار دے کر ختم کر دیا۔ اور دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لیس منا من دعا الی عصبیۃ ولیس منا من قاتل علی عصبیۃ ولیس منا من مات علی عصبیۃ وقال: اربعۃ من امتی من امر الجاہلیۃ الفخر فی الاحساب والطعن فی الانساب والنیاحۃ والاستسقاء بالنجوم۔ (صحیح مسلم ۹۳۴)
’’وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جس نے عصبیت کی دعوت دی، عصبیت کی بنااور عصبیت ہی پر اس کی موت ہوئی۔ اور دوسری حدیث میں آپ کا ارشاد ہے کہ چار باتیں جاہلیت کی ہیں، حسب و نسب پر فخر کرنا، کسی کے نسب میں طعن کرنا اور نوحہ کرنا اور ستاروں سے پانی طلب کرنا۔‘‘
پس اس طرح اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لوگوں کے عزت اور مقام و مرتبہ کی توقیر کیا جائے، اسے احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے اور ان کی وحدت و اجتماعیت کو جو چیز نقصان پہنچائے اور ان کی شیرازہ بندی کو توڑے اس سے اجتناب کیا جائے، آج سوشل میڈیا پر دشمنان اسلام کی طرف سے ایسی ایسی کلپس آرہی ہیں جو قبائل کے درمیان نفرت اور عداوت کو ہوا دے رہی ہیں۔ ان کے اجتماعی ادارے کو توڑ رہی ہیں، جاہلی عصبیت عصبیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اور ہر ممکن طرح دشمنان اسلام کی طرف سے یہ کوشش ہو رہی ہے کہ انھیں آپس میں لڑا دیا جائے، انھیں اسلامی تعلیمات سے دور کر دیا جائے لہٰذا اے میرے بھائیو! خبردار ہو جائو اور ان فتنو ںسے اپنے آپ کو بچا لو اور ایسے تمام سوشل میڈیا کے وسائل سے دور رہو جو آپ کو برباد کرنے کے درپے ہیں۔ اے لوگو! اللہ سے ڈرو اور اللہ کا شکر ادا کرو کہ اس نے تمہیں اس امن و امان والے ملک ملک پیدا کیا یہ وہ ملک ہے جو شاہ عبد العزیز رحمہ اللہ کے زمانے سے آج کے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دور تک اپنے ملک کی رعایا کے امن و امان کے لئے انہیں متحد و متفق رکھنے کے لیے اور ان کی ہر بھلائی کے لئے تمام ترکوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے شریعت کا نفاذ کیا اور عدل و انصاف اور مساوات کے چلن کو عام کیا، یہ علاقے جو فقر، جنگ، جہل اور عصبیت سے دوچار تھا یہاں سے ان برائیوں کو دور کر کے اسلامی تعلیمات کو عام کیا ہے یہ فضل ہے اس اللہ کا جس نے فرمایا.
{وَعَدَ اللَّہُ الَّذِیْنَ آمَنُوا مِنکُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّہُم فِیْ الْأَرْضِ کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِن قَبْلِہِمْ وَلَیُمَکِّنَنَّ لَہُمْ دِیْنَہُمُ الَّذِیْ ارْتَضَی لَہُمْ وَلَیُبَدِّلَنَّہُم مِّن بَعْدِ خَوْفِہِمْ أَمْناً یَعْبُدُونَنِیْ لَا یُشْرِکُونَ بِیْ شَیْْئاً وَمَن کَفَرَ بَعْدَ ذَلِکَ فَأُوْلَئِکَ ہُمُ الْفَاسِقُونَo} (النور:۵۵)
’’ایمان اور عمل صالح کرنے والوں سے اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں زمین کا خلیفہ بنائے گا جیسے کہ ان کے پہلے لوگوں کو بنایا اور ان کے دین کے لئے ثبات عطا کرے گا جو دین اس نے پسند کیا ہے اور انہیں خوف کے بعد امن عطا فرمائے گا بشرطیکہ وہ صرف میری عبادت کر رہے ہوں اور شرک سے دور ہوں اور جو اس کے بعد کفر کرے گا وہی فاسق لوگ ہیں۔‘‘
٭٭٭
شائع شدہ: پیر, 9 نومبر، 2026 | 1:14 AM IST

