26 جمادی الاول، 1448 ہجری

علماء وصلحاء سے تعلق دین وایمان کی سلامتی کا ذریعہ: مولانا افضال الرحمن مدرسہ شمس العلوم پینتے پور کے سالانہ اجلاس عام میں ہزاروں افراد کی شرکت، علماء کرام کے ایمان افروز خطابات

محمد عرفان منصوری ضلع نمائندہ

علماء وصلحاء سے تعلق دین وایمان کی سلامتی کا ذریعہ: مولانا افضال الرحمن  مدرسہ شمس العلوم پینتے پور کے سالانہ اجلاس عام میں ہزاروں افراد کی شرکت، علماء کرام کے ایمان افروز خطابات
علماء وصلحاء سے تعلق دین وایمان کی سلامتی کا ذریعہ: مولانا افضال الرحمن مدرسہ شمس العلوم پینتے پور کے سالانہ اجلاس عام میں ہزاروں افراد کی شرکت، علماء کرام کے ایمان افروز خطابات
اہم نکات

محمد عرفان منصوری ضلع نمائندہ محمود آباد( سیتاپور)قصبہ پینتے پور واقع علاقہ کے مرکزی دینی و تعلیمی ادارہ مدرسہ شمس العلوم میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام نے شرکت کرتے ہوئے اہم دینی، اصلاحی اور معاشرتی موضوعات پر بصیرت افروز خطابات کیے۔

  • محمد عرفان منصوری ضلع نمائندہ
  • محمود آباد( سیتاپور)قصبہ پینتے پور واقع علاقہ کے مرکزی دینی و تعلیمی ادارہ مدرسہ شمس العلوم میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام نے شرکت کرتے ہوئے اہم دینی،…
  • اجلاس میں علاقہ کے معزز علماء کرام، دانشوران اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

محمد عرفان منصوری ضلع نمائندہ

محمود آباد( سیتاپور)قصبہ پینتے پور واقع علاقہ کے مرکزی دینی و تعلیمی ادارہ مدرسہ شمس العلوم میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام نے شرکت کرتے ہوئے اہم دینی، اصلاحی اور معاشرتی موضوعات پر بصیرت افروز خطابات کیے۔ اجلاس میں علاقہ کے معزز علماء کرام، دانشوران اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اجلاس کا انعقاد مدرسہ کے منیجر سعید اختر کی نگرانی میں ہوا، جب کہ صدارت کی ذمہ دا ر ی حافظ افتخار احمد سدھارتھ نگری نے انجام دی اور نظامت مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔ اس موقع پر صدر المدرسین مدرسہ ہٰذا مولانا عبد الکریم قاسمی اور ماسٹر رفیع اللہ نے تمام مہمانوں اور سامعین کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی مولانا الحاج ا شاہ محمد افضال الرحمن نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے علم دین کا حصول اور محبت الٰہی سے سرشار ہونا نہایت ضروری ہے۔ مدارس اسلامیہ علم دین کے حصول کے مراکز ہیں، جب کہ خانقاہیں عشق الٰہی اور روحانی تربیت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء وصلحاء سے تعلق کی برکت سے انسان کو دین پر استقامت نصیب ہوتی ہے۔ مدارس ومکاتب نبی کریم ﷺ کے مشن کے مطابق تاقیامت قرآن وحکمت کی تعلیم کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔معروف عالم دین مولانا جہانگیر عالم قاسمی لکھنؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہی دین کا خلاصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بجا آوری اور ممنوعات سے اجتناب ہی میں ہماری کامیابی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ سماجی اور خاندانی نظام انتشار کا شکار ہے۔ اچھے اخلاق، حسن سلوک، حقوق العباد کی ادائیگی اور رشتوں کی پاسداری کے ذریعہ معاشرتی زندگی میں مثبت انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔مدرسہ شاہی مرادآباد کے استاذ مفتی عبدالرحمن قاسمی نقشبندی نے کہا کہ معاشرے میں نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایک اچھے مستقبل کی تعمیر وترقی نوجوانوں کی صحیح اصلاح وتربیت پر منحصر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی تربیت کا فقدان، موبائل فون کا غلط استعمال اور شادی بیاہ میں فضول رسم ورواج معاشرے میں بے حیائی اور اخلاقی بگاڑ کے اسباب بن رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ گناہوں، فحاشی اور بے حیائی سے بچ کر ہی ایک کامیاب زندگی کا تصور کیا جاسکتا ہے۔

تعلیمی مظاہرہ و ثقافتی پروگرام:اجلاس کی صبح مدرسہ شمس العلوم، اسلامیہ تعلیم گاہ نسواں، انجمن اسلامیہ جونیئر ہائی اسکول اور حاجی الٰہی بخش مانٹیسری اسکول پینتے پور کے طلباء وطالبات نے نہایت خوبصورت تعلیمی مظاہرہ اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ بچوں اور بچیوں نے اپنی تعلیمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

خصوصی شرکاء:اجلاس میں خصوصی طور پر مولانا محمد احمد، حافظ عمران علی، مفتی مشیر احمد، مفتی نجیب احمد، مولانا محمد عارف، مفتی ذیشان، مولانا محمد الیاس، مولانا منیر احمد، مولانا سلمان اطہر، مولانا افتخار الدین، مولانا سرور، قاری مقبول احمد، ماسٹر عبدالاحد، ماسٹر نیاز احمد اور آفتاب عالم لکھنؤ سمیت متعدد علماء و دانشوران نے شرکت کی۔

اجلاس کے انعقاد میں مولانا عبدالحسیب، مولانا اقبال احمد، مولانا زہیر احمد، مفتی محمد افضل، مفتی شعیب، مولانا عبدالمعید، مولانا عمر فاروق، قاری محمد یعقوب، حافظ فہیم اختر، مولانا محمد اخلاق، ماسٹر رفیع اللہ، ماسٹر محمد احمد کے علاوہ مدرسہ کے تمام اساتذہ، معلمات اور ملازمین نے بھرپور تعاون پیش کیا۔

شائع شدہ: جمعہ, 6 نومبر، 2026 | 12:23 AM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام