24 جمادی الاول، 1448 ہجری

سردار پٹیل کی 151ویں سالگرہ پر قومی یکجہتی کی شاندار تقریب

راجناتھ سنگھ نے سردار پٹیل کے قومی یکجہتی کے وژن کو اجاگر کیا۔

ایک گروپ تصویر جس میں مرد اور خواتین اسٹیج پر کھڑے ہیں، کچھ سرٹیفکیٹ پکڑے ہوئے ہیں۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے خطاب کیا۔
اہم نکات

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش کے موقع پر، بھارت بھارتی دہلی نے پنجابی باغ میں ایک قومی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

  • سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد ہوا۔
  • مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
  • تقریب میں 1200 سے زائد افراد اور 40 سابق فوجیوں نے شرکت کی۔
  • راجناتھ سنگھ نے سردار پٹیل کے قومی یکجہتی کے تصور پر روشنی ڈالی۔
  • تقریب میں کئی اہم شخصیات اور این سی سی کیڈٹس بھی موجود تھے۔

نئی دہلی: 3نومبر (ایس ایم نیوز )ملک کے پہلے نائب وزیرِاعظم اور مردِآہن بھارت رتن سردارولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یومِ پیدائش کے موقع پربھارت بھارتی دہلی کی جانب سے راجدھانی کے پنجابی باغ میں ایک شاندارقومی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی یکجہتی،ملکی اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور قومی تعمیر کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔دراصل یہ خاص تقریب شیاما پرساد مکھرجی مہیلا کالج ،پنجابی باغ میں منعقدہوئی،جس میں دہلی میں مقیم ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 1200سے زائدافراد اور 40 سابق فوجیوں نے اپنی اپنی روایتی پوشاکوں میں شرکت کرکے قومی یکجہتی اورثقافتی تنوع کی خوبصورت تصویر پیش کی۔تقریب کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا، جسکے بعدقومی نغمہ ’وندے ماترم‘ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹس نے وزیرِدفاع راجناتھ سنگھ صاحب کو گارڈآف آنر پیش کیا۔ تقریب میں شریک تمام معززمہمانوں کی گلپوشی،شال اور یادگاری نشانات پیش کرکے عزت افزائی کی گئی۔تقریب کے دوران وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ سردارولبھ بھائی پٹیل کے نزدیک قومی یکجہتی کامفہوم محض ریاستوں کاانضمام نہیں تھا، بلکہ سماج میں بھائی چارے،مساوات اورباہمی ہم آہنگی کا قیام بھی انکے تصورِ قومیت کابنیادی حصہ تھا۔ انہوں نے مذہب اور ذات پات کے امتیازات سے بالاتر ہوکر ہر ہندوستانی کے احترام اورسماجی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ انکے یہ نظریات آج بھی’سب کا ساتھ، سب کاوکاس،سب کا وشواس اورسب کا پریاس‘ کے عزم میں نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں۔تقریب میں بھارت بھارتی کے کارگزار صدر ونئے بھائی پترالے، آر ایس ایس دہلی پرانت کے سنگھ چالک ڈاکٹرانیل اگروال، بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ کمَل جیت سہراوت، رکنِ اسمبلی اوردہلی بھارت بھارتی کے رہنماکیلاش گنگوال، تنظیمی جنرل سکریٹری جگنناتھ کنج بہاری سمیت متعدد اہم شخصیات اسٹیج پرموجودتھیں۔تقریب کی صدارت رکنِ اسمبلی کیلاش گنگوال نے کی۔ بھارت بھارتی کے سینئرعہدیداران میں الحاج محمدعرفان احمداور دھاراسنگھ، شیاماپرساد مکھرجی مہیلا کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نیلم گوئل، بھارت بھارتی کی پوری ٹیم اور دہلی حکومت کے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی کیساتھ منعقد ہوا۔

شائع شدہ: بدھ, 4 نومبر، 2026 | 9:38 AM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام