5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آخری گیند پر محمد اولوا کا دھماکہ، ہندستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

مسقط: 15 نومبر 2026 بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

آخری گیند پر محمد اولوا کا دھماکہ، ہندستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
آخری گیند پر محمد اولوا کا دھماکہ، ہندستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
اہم نکات

مسقط: 15 نومبر 2026 بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ عمان کے ال امارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں محمد اولوا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارتی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔

  • مسقط: 15 نومبر 2026 بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
  • عمان کے ال امارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں محمد اولوا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارتی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔
  • ہندستان نے 338 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

مسقط: 15 نومبر 2026 بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ عمان کے ال امارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں محمد اولوا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارتی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ ہندستان نے 338 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

پاکستان نے 337 رنز کا مضبوط اسکور بنایا

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عبدالقادر نے 80 اور کپتان فرحان یوسف نے 63 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

آریاویر سہواگ اور لکشیا کی شاندار بلے بازی

338 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ہدوستانی اوپنر آریاویر سہواگ نے 58 رنز بنا کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔ کپتان لکشیا راچندانی نے 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ہدوستان کی جیت کی امیدوں کو برقرار رکھا۔

تاہم درمیانی بلے بازوں کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے ہدوستانی ٹیم مشکلات میں گھر گئی اور ایک مرحلے پر 252 رنز پر 8 وکٹیں گر چکی تھیں۔

محمد اولوا نے آخری گیند پر چھین لی فتح

جب بھارتی ٹیم شکست کے دہانے پر کھڑی تھی، اس وقت منال چوہان اور محمد اولوا نے غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔

منال چوہان نے 47 رنز بنائے، جبکہ محمد اولوا نے محض 26 گیندوں پر ناقابل شکست 49 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر پاکستان کے ہاتھوں سے فتح چھین لی۔

آخری اوور میں ہندستان کو 8 رنز درکار تھے۔ آخری گیند پر 3 رنز کی ضرورت تھی، جسے اولوا نے چوکے میں تبدیل کرکے بھارتی ٹیم کو ایک وکٹ سے یادگار کامیابی دلائی۔

آریاویر سہواگ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی

آریاویر سہواگ کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے پانچ اننگز میں 361 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔

ہندستان نے اس فتح کے ساتھ انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنا ریکارڈ مزید مستحکم کرتے ہوئے نویں مرتبہ خطاب جیت لیا۔

پاکستان اور ہدوستان کے درمیان یہ فائنل نوجوان کرکٹ کی تاریخ کے یادگار مقابلوں میں شمار کیا جائے گا، جہاں آخری گیند تک جاری رہنے والی جنگ میں بھارتی ٹیم نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

شائع شدہ: اتوار, 15 نومبر، 2026 | 7:46 AM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام