5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈاکٹر عبدالکلام نسل نو کے لیے مشعلِ راہ، پروفیسر ادے پرتاپ سنگھ

لکھنؤ میں عالمی یوم اردو پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ کا استقبالیہ

ایک خاتون اور چار مرد ایک ایوارڈ پیش کر رہے ہیں، جس میں ایک بزرگ شخص مرکز میں کھڑا ہے۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہوٹل کلارک اودھ میں منعقدہ تقریب۔
اہم نکات

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ نے لکھنؤ کے ہوٹل کلارک اودھ میں عالمی یوم اردو کے موقع پر ایک استقبالیہ اور اعزازی جلسہ منعقد کیا، جس میں پروفیسر ادے پرتاپ سنگھ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

  • ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ نے عالمی یوم اردو منایا۔
  • تقریب ہوٹل کلارک اودھ میں منعقد کی گئی۔
  • پروفیسر ادے پرتاپ سنگھ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔
  • راج کمار بھاٹی نے اردو کو ہندوستان کی خالص زبان قرار دیا۔
  • ڈاکٹر آمود سچان نے اردو کی شیرینی اور اس کے طبی فوائد پر روشنی ڈالی۔
  • صلاح الدین صدیقی مشن نے اردو کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ کے تحت ہوٹل کلار ک اودھ میں اہتمام

لکھنؤ (سعید ہاشمی) نفاست اور نزاکت کے ساتھ ساتھ اردو محبت کی زبان ہے۔ کسی بھی زبان کو اگے بڑھانا پورے معاشرے کو اگے بڑھانے کے مترادف ہوتا ہے۔ کچھ نادان اردو کو پاکستان یا مسلمانوں کی زبان کہنے لگے ہیں جب کہ یہ پوری طرح ہندوستان میں جنمی اور پنپی خالص ہندوستانی زبان ہے۔ اج ہم جو کچھ بولتے ہیں وہی اردو ‌، ہندوی یا ہندوستانی زبان ہے ۔پروفیسر ادیمے پرتاپ سندھ صاحب نے اتر پردیش میں اردو اور ہندی کو جوڑنے اور پھیلانے کا جو کام کیا ہے وہ بہت نمایاں ہے ۔ زبان کو کسی مذہب یا ذات برادری سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔زبان کسی علاقے کی ہوتی ہے نہ کہ مذہب کی۔ ان خیالات کا اظہار مشہور سماجوادی مفکر اور سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان جناب راج کمار بھاٹی نے کیا ۔وہ اج ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ کی جانب سے ہوٹل کلار ک اودھ میں ہوئے استقبالیہ اور اعزازی جلسے میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ یہ تقریب ٹرسٹ نے قومی شاعر اور مشہور سیاسی سماجی اور ادبی شخصیت پروفیسر لضادے پرتاپ سنگھ کے اعزاز میں عالمی یوم اردو کی مناسبت سے منعقد کی۔ جس میں شاعر مشرق اور ترانہ ہند کے مصنف کے حوالے سے اردو کے فروغ اور پیغام پر مسٹر بھارتی نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔تقریب میں ہند میڈیکل کالج کے ایم ڈی ڈاکٹر پروفیسر آمود سچان نے کہا کہ زبان کی شیرینی انسانی جسم پر بھی بہت اثر رکھتی ہے انہوں نے اردو کی شیرنی سے میڈیکل سائنس کے ذریعے ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔ سابق چیف وارڈن سول ڈیفنس پر مود چوہدری نے بھی یوم اردو کے تعلق سے اظہار خیال کیا ۔‌ڈاکٹر فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے سابق چیئرمین صلاح الدین صدیقی مشن نے اردو کے پیغام اس کی ضرورت اس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ضرورت اس بات کی ہے زبان کے ذریعے سے روزگار کے مواقع وضع کیے جائیں انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لیے سرکاری طور پر بھی کوشاں رہیں گے۔ تقریب میں جناب پروفیسر ادے پرتاپ سنگھ نے اردو اور ہندی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وہ زبان ہے جس نے دلوں کو جوڑنے اور محبت کو فروغ دینے کا اہم کام انجام دیا ہے۔ انہوں نے امیر خسرو کی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان کو کھڑی بولی کہا کہا گیا اور اسی سے دیگر زبانیں موجودہ شکل میں وجود میں ائی جس کو کہیں اردو کہیں ریختہ کہیں ہندی اور کہیں ہندوستانی کہا گیا ۔انہوں نے اکبر الہ ابادی ا کے اشعار سے اردو کی اہمیت اور زبان کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معاشرے کے فروغ کے لیے مذہب سے اوپر اٹھ کر ہندوستانی بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مولانا اکرم ندوی نے بھی خطاب کیا ۔ نمائندہ شاعرہ حنا رضوی نے لکھنو کے حوالے سے اپنی نظم پیش کر کے تقریب کا اغاز کیا ۔اس موقع پر ٹرسٹ کی جانب سے پروفیسر ادے پرتاپ سنگھ راج کمار بھاٹی صلاح الدین صدیقی مشن، ڈاکٹر آمود سچان ، ڈاکٹر مسیح الدین مسیح ڈاکٹر نذہت یاسمین صاحبہ وغیرہ کو گلدستہ میمنٹو اور دوشالہ پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ تقریب کی نظامت محمد غفران نسیم نے کی۔ اخر میں کنوینر اور ٹرسٹ کے بانی چیئرمین عبدالنصیر ناصر نے شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل حنا رضوی نے عوام سے ائندہ ہونے والی مردم شماری میں مادری زبان اردو لکھانے کی اپیل کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ادبی سماجی ملی اور سیاسی معززین موجود رہے۔

شائع شدہ: ہفتہ, 14 نومبر، 2026 | 8:02 PM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام