3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

یوپی میں اویسی اور چندرشیکھر کا اتحاد، سماجک پریورتن مورچہ کا اعلان

آزاد سماج پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم نے مل کر وزیر اعلیٰ امیدوار کا نام بھی پیش کر دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں دو مرد مائیکروفون کے سامنے بیٹھے ہیں۔
اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ایک نئے سیاسی اتحاد کا اعلان۔
اہم نکات

اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، رکن پارلیمنٹ چندرشیکھر آزاد اور اسدالدین اویسی نے 'سماجک پریورتن مورچہ' کے نام سے ایک نیا اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں چندرشیکھر آزاد کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

  • اس اتحاد کا نام 'سماجک پریورتن مورچہ' رکھا گیا ہے۔
  • چندرشیکھر آزاد کو اتحاد کا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
  • یہ اتحاد ریاست کی تمام 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔
  • 26 نومبر کو رمابائی امبیڈکر میدان میں ایک ریلی کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • اویسی نے اس اتحاد کو بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے ایک مضبوط متبادل قرار دیا۔

لکھنو :13ومبر (ایس ایم نیوز)اتر پردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے، جس کے پیش نظر سبھی بڑی چھوٹی پارٹیاں سرگرم نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان رکن پارلیمنٹ چندرشیکھر آزاد اور اسدالدین اویسی نے آپس میں اتحاد کرنے کا اعلان کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اس اتحاد کا نام ’سماجک پریورتن مورچہ‘ رکھا گیا ہے اور اتحاد نے وزیر اعلیٰ امیدوار کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) اور اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے منعقد مشترکہ پریس کانفرنس میں چندرشیکھر آزاد کا نام بطور وزیر اعلیٰ امیدوار سامنے رکھا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ جو اتحاد آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے، اس کا نام ’سماجک پریورتن مورچہ‘ ہے۔ اس میں فی الحال 2 پارٹیاں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ تیسرا محاذ نہیں، یہ پہلا محاذ ہے۔ یہ بہت مضبوط محاذ ہے۔ جیسے جیسے اس میں کمزور، متاثرہ لوگ جڑتے جائیں گے، ویسے ویسے یہ محاذ مضبوط ہو جائے گا۔‘‘ انھوں نے 26 نومبر کو رمابائی امبیڈکر میدان میں ریلی کرنے کا اعلان بھی کیا، ساتھ ہی کہا کہ یہ محاذ ریاست کی سبھی 403 سیٹوں پر انتخاب لڑے گا۔چندرشیکھر آزاد نے بہوجن طبقہ کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کا ذکر خاص طور سے پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ طویل مدت سے پارٹیوں نے وعدہ کیا کہ وہ بہوجن سماج کے ساتھ ہیں اور ان کے حق کے لیے کام کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بہوجن سماج کے حق میں کچھ بھی نہیں کیا گیا، آج جو کسی طرح سے پڑھ گیا، وہ بھی بے روزگار ہے۔ جو آواز اٹھاتا ہے، اس کے خلاف کیس درج ہوتے ہیں، لاٹھیاں چلائی جاتی ہیں۔ اب تو قانون بنا دیا ہے کہ جو آواز اٹھائے گا، اسے سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میرا ماننا ہے اب بے عزتی کا گھونٹ نہیں پینا ہے۔ اب خود طاقتور بنیں گے، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔ ان سبھی کی مدد کریں گے جو متاثرہ، استحصال زدہ اور محروم ہیں۔‘‘اسدالدین اویسی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’چندرشیکھر نے اپنی ترجیحات بتا دی ہیں، اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ بی جے پی کو تیسری بار اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے یہ مضبوط متبادل ہوگا۔ ان انتخابات میں بی جے پی کو روکنے کے ساتھ ہی بے روزگاروں، کسانوں کے ایشوز پر ہماری لڑائی ہوگی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ آج جو اتحاد بنا ہے، وہ ایک مضبوط متبادل بنے گا۔ ریاست میں سماجی تبدیلی لانا مقصد ہے اور ہم لوگ بہتر مستقبل کے لیے سیاست کریں گے۔چندرشیکھر اور اویسی کے درمیان اتحاد قائم ہونے سے سیاسی ہلچل میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔ مختلف پارٹیوں کے سیاسی لیڈران کا اس پر رد عمل آنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ سیاسی ماہرین اور عام لوگ بھی اپنی اپنی رائے سامنے رکھ رہے ہیں۔ عام لوگوں میں یہی باتیں چل رہی ہیں کہ چندرشیکھر-اویسی کا اتحاد اقلیتی ووٹ بینک میں سیندھ لگا سکتا ہے۔ یعنی این ڈی اے کو اس اتحاد سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ حالانکہ کئی لوگ اس بار اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں زوردار ٹکر کی امید لگا رہے ہیں۔

شائع شدہ: جمعہ, 13 نومبر، 2026 | 12:27 AM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام