2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا، 6 ماہ میں دوسری بار قیمتیں بڑھیں

دہلی این سی آر میں مدر ڈیری کے دودھ کی نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

ایک نیلے رنگ کی مدر ڈیری کی دکان، جس پر نارنجی اور سبز پھولوں کی مالا لٹکی ہوئی ہے۔
مدر ڈیری نے خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت کے پیش نظر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
اہم نکات

مدر ڈیری نے خام مال اور دیگر ضروری اشیاء کی لاگت میں اضافے کے سبب دودھ کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے، جو 12 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

  • مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔
  • نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
  • فل کریم دودھ اب 76 روپے اور ٹونڈ دودھ 62 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
  • ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 56 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
  • گائے کے دودھ کی قیمت 62 روپے سے بڑھ کر 65 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
  • یہ 6 ماہ کے اندر مدر ڈیری کی جانب سے قیمتوں میں دوسرا اضافہ ہے۔

دودھ کی نئی قیمت 12 نومبر سے نافذ العمل ہے۔ اضافے کے بعد مدر ڈیری کا فل کریم دودھ 76 روپے اور ٹونڈ 62 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا، ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 56 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے

نئی دہلی : 11نومبر (ایس ایم نیوز)مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیری کمپنی نے خام مال اور دیگر ضروری اشیاء کی لاگت بڑھنے کے سبب یہ اضافہ کیا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا۔ دودھ کی اضافہ شدہ قیمتیں جمعرات سے نافذ ہو جائیں گی۔ مدر ڈیری دہلی این سی آر میں دودھ کی سب سے بڑی سپلائر کمپنی ہے، اور اس نے صرف 6 ماہ کے اندر دوسری بار دودھ کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ اس سے قبل 14 مئی 2026 کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اپریل 2025 میں بھی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔مدر ڈیری نے لکوئڈ دودھ (کھلے یا پیکٹ والے) کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے، جو 12 نومبر سے نافذ العمل ہے۔ اس اضافے کے بعد اب مدر ڈیری کا فل کریم دودھ 76 روپے اور ٹونڈ دودھ 62 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 56 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ گائے کے دودھ کی قیمت 62 روپے سے بڑھ کر 65 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ این سی آر میں ٹونڈ دودھ (بلک وینڈڈ/لوز دودھ) کی قیمت 58 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔پی ٹی آئی‘ کے مطابق کسانوں سے دودھ خریدنے کی لاگت بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کو خام مال اور دیگر ضروری اشیاء کی لاگت میں ہونے والے اس اضافے کا کچھ بوجھ صارفین پر ڈالنا پڑا ہے۔ مدر ڈیری دودھ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 75 سے 80 فیصد حصہ کسانوں کو ادا کرتی ہے۔ کمپنی دہلی این سی آر کی مارکیٹ میں اپنے آؤٹ لیٹس، جنرل ٹریڈ اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 35 لاکھ لیٹر دودھ فروخت کرتی ہے۔ مجموعی طور پر کمپنی روزانہ 50 لاکھ لیٹر سے زیادہ دودھ فروخت کرتی ہے۔صرف 6 ماہ کے اندر دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ متاثر ہوگا اور غذائی مہنگائی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) کے مطابق ستمبر میں غذائی مہنگائی بڑھ کر 7.74 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ ماہ 5.97 فیصد تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھ کر 5.54 فیصد ہو گئی۔ اس کی اہم وجہ پیاز اور دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ یہ شرح آر بی آئی کی مقررہ برداشت کی حد (ٹالرنس بینڈ) کے اندر ہی برقرار ہے۔اگست میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) پر مبنی بنیادی مہنگائی کی شرح 4.83 فیصد تھی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران دودھ سے بنی مصنوعات اور خوردنی تیل کی بہتر مانگ کے سبب مدر ڈیری کے کاروبار میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا کاروبار بڑھ کر 20300 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ 1974 میں قائم ہونے والی مدر ڈیری، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔

شائع شدہ: بدھ, 11 نومبر، 2026 | 10:08 PM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام