نئی دہلی یونیورسٹیوں میں طالبات کی سیکورٹی سے متعلق تشویش نے ایک نئی بحث چھیڑدی ہے، دراصل جب استاد ہی سے کسی طالبہ کو خطرہ لاحق ہوجائے توپھریہ معاملہ کافی حیران کن ہوجاتا ہے اورکئی طرح کے سوالوں کوجنم دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج کی ایک طالبہ نے ایک سینئرپروفیسرپرنامناسب رویے اورجنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ شکایت کے بعد، پروفیسرکوچھٹی پربھیج دیا گیا ہے اورمعاملہ کالج کی اندرونی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) تک پہنچا۔ دہلی خواتین کمیشن نے بھی مداخلت کی ہے اورکالج انتظامیہ سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ کالج کی داخلی شکایت کمیٹی (آئی سی سی) معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اب دہلی خواتین کمیشن نے بھی میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کالج انتظامیہ سے جواب مانگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پروفیسرشعبہ اردوسے وابستہ ہیں، اس لئے اردوداں طبقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسرموصوف ایک بڑے اردوادارے میں اہم عہدے پربھی فائزرہے ہیں۔ طالبہ نے ستیہ وتی کالج کے پرنسپل کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اوردیگرسینئرعہدیداران کوبھی ای میل کیا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی میں کافی ہنگامہ مچ گیا ہے۔
دہلی خواتین کمیشن نے منصفانہ اوربروقت معائنہ کے ذریعہ طالبات اورخواتین ملازمین کی حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس معاملے میں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ متعلقہ پروفیسرکالج میں وائس پرنسپل عہدے کے ممکنہ دعویداروں میں شامل بتائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پروفیسرموصوف پرنسپل کی عدم موجودگی میں کارگزارپرنسپل کی ذمہ داری بھی انجام دے چکے ہیں۔ حالانکہ فی الحال کالج انتظامیہ اورآئی سی سی کی جانچ کے نتیجے کا انتظارہے۔ ایسے میں اس پورے معاملے کا مرکزاب صرف الزام اورجواب نہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ کالج کا داخلی نظام شکایات پرکتنی شفافیت اورتیزی سے کارروائی کرتا ہے۔ حالانکہ پروفیسرکوبھی اپنا موقف پیش کرنے کے لئے موقع دیا گیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے کالج کے ایک پروفیسرکے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ طالبہ نے پروفیسرپرجنسی استحصال اورنامناسب رویے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ طالبہ نے 2 نومبر، 2026 کواپنی شکایت درج کرائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شکایت مبینہ حادثہ کے دودن بعد کی گئی شکایت میں طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پروفیسراسے فون کے ذریعہ پریشان کررہے تھے۔ اس کے علاوہ مبینہ طورپر انہوں نے ایک فحش پی ڈی ایف دستاویزبھیجا اوراسے نصاب کا حصہ بتایا۔ شکایت میں کئی حادثات کا ذکرتے ہوئے غیراخلاقی برتاو، مبینہ استحصال اورنازیبا الفاظ کے استعمال کے الزام بھی لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ ان الزامات کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔
طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے آئی سی سی کے پاس بھیج دیا۔ کالج کے فیکلٹی اراکین کے مطابق، متعلقہ پروفیسرکوچھٹی پربھیج دیا گیا ہے۔ انہیں وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، کالج کے پرنسپل سبھاش کمارسنگھ کا کہنا ہے کہ معاملہ آئی سی سی کے پاس ہے اورکمیٹی اس کی جانچ کررہی ہے۔ پرنسپل سبھاش کمارسنگھ نے بتایا کہ پروفیسرگزشتہ ماہ سے چھٹی پرہیں۔ آئی سی سی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے اورکمیٹی معاملے سے متعلق ثبوتوں کی بھی جانچ کررہی ہے۔ پرنسپل کے مطابق، جانچ پوری ہونے اورکمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اس کی بنیاد پرایک تجویزتیارکی جائے گی۔ اسے پہلے کالج کی گورننگ باڈی کے سامنے رکھا جائے گا اورپھرآگے کی کارروائی کے لئے یونیورسٹی کوبھیجا جائے گا۔ یعنی فی الحال معاملے میں آخری فیصلہ جانچ رپورٹ اوراس کے بعد ہونے والی ادارہ جاتی کارروائی پرمنحصرکرے گا۔
شائع شدہ: جمعہ, 13 نومبر، 2026 | 7:32 AM IST

