Siyasi Manzar
قومی خبریں

سعودی عرب کے حکمران اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حقیقی علمبردار:ڈاکٹرعوادعنزی

16ملکوں سے 250 شخصیتیں بطور شاہی مہمان عمرہ وزیارت حرمین شریفین سے سرفراز

ممبئی کاندیولی21مارچ(پریس ریلیز)سعودی عرب اور اسکے حکمرانوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہرسال بلاتفریق مذہب شاہی دعوت پر پوری دنیا سے چنیدہ اورنمائندہ شخصیات کو حج اور عمرہ پر بطور خصوصی مہمان بلاتے ہیں ،امسآل بھی الحمدللہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود/ حفظہ اللہ کی طرف سے ایک خصوصی برنامج کے تحت 16ملکوں کی 250 نمایاں واہم ترین شخصیات کو یہ اعزاز حاصل ہوا ،وطن عزیز اور پڑوسی ملک نیپال سے بھی ایک اچھی تعدادکو عمرہ اورزیارت حرمین شریفین کی یہ سعادت ملی اور مکہ ومدینہ منورہ پھونچنے پر ان مہمانوں کو تمام تر قیام وطعام کی اعلی ترین سہولیات فراہم کی گئیں ۔خود سعودی مذہبی امور کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر عواد عنزی حفظہ اللہ نے مکہ مکرمہ پہونچ کر ان مہمانوں کا استقبال کیا اوران سے خصوصی ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عواد عنزی/ حفظہ اللہ نے اس پروگرام کا مقصد واضح کرتے ہویے کہاکہ:اس برنامج کا مقصد نیکی اور تقوی کے کام پر تعاون،امت اسلامیہ کی صفوں میں اتحاد ویگانگت اورمعاشرے میں محبت،اخوت اورامن‌ و سلامتی کا فروغ ہے۔ وکیل الوزارہ ڈاکٹر عواد بن سبتی العنزی/حفظہ اللہ کی اس ملاقات کی تفصیلی رپورٹ درج ذیل ہے۔پہلے آپ نے ان مہمانوں سے جو اس پروگرام کے تحت خادم حرمین شریفین کی خصوصی دعوت پرعمرہ کےلئے تشریف لائے تھے ملاقات کی اورانہیں اپنے دوسرے وطن سعودی عرب کی سرزمین پرخوش آمدید کہتے ہویے تہ دل سے انکا استقبال کیا اور اور یہ واضح کیاکہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امورآپ معزز مہمانوں کی تمام تر خدمت اور زیارت و عمرے کی تمام تر کاروائیوں میں آسانی اورتسہیل کے لیے مکلف اورپابند ہے اور برابراس پروگرام کے سربراہ اورسعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ خود اس کی متابعت اور دیکھ بھال میں لگے ہوئے ہیں اور تمام مہمانوں کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے صیام و قیام اور تمام تر نیک اعمال کو قبول فرمائے۔ آپ نے واضح کیا کہ اس بر نامج کا مقصد یہ ہے کہ نیکی اور تقوی کے کاموں میں باہمی تعاون ہو، امت کے اندر اتحاد قائم کیا جا سکے اورمعاشرے میں امن و سلامتی کے فروغ اور دین اسلام اور اس کی اخوت اور محبت کی طرف دعوت دی جا سکے نیز مکمل طور پر اسلامی کاز اور مشن کو آگے بڑھایا جا سکے اورالحمدللہ سعودی عرب کو یہ اعزاز اورشرف حاصل ہے کہ اس نے سرکاری طور پر دعوت الی اللہ اور خیر و بھلائی کے کاموں کی نشر اشاعت اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کو اپنا ایک مستقل منہج بنایا ہے اور اس کی سیاست کا یہ بڑا حصہ ہے کہ اسلامی عقیدے کی اصلاح پر توجہ دی جائے اورمسلمانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے اور پوری دنیا میں ہر جگہ ان کی مدد کے ساتھ ان پر خصوصی توجہ دی جائے چنانچہ ان عظیم مقاصد کی تکمیل کے لیے سعودی عرب اللہ کی رضا کی خاطر اپنی خدمات کو پیش کرتے ہوئے شرف محسوس کرتا ہے اورمملکت کی یہ کاوشیں پورے عالم اسلام اور خود ایک اسلامی ریاست کے لیے بہترین نمونہ اور آئیڈیل ہیں جو اپنے تمام تر اسلامی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی اور عروج کے منازل طے کر رہا ہے اور اس کی مثال حرمین شریفین کی شایان شان توسیع و تعمیر اور حجاج کرام اور زائرین ومعتمرین کے لیے ہر ممکن طریقے پر اعلی ٹیکنالوجی کے ساتھ تمام تر سہولیات کی فراہمی ہے۔

مزید آگے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر عواد عنزی/ حفظہ اللہ گویا ہوئے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز/ حفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان/ ایدہ اللہ اسلامی دعوت ، امن و سلامتی اورپوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حقیقی علمبردار ہیں اور اسی لیے وہ پوری دنیا میں مشاہیر اورنمایاں شخصیتوں کے ساتھ اس بابت باہمی تعاون کے لیے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں اور یہ تو سعودی عرب کاطرہ امتیاز ہے کہ وہ اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلمانوں کے درمیان اتحادواتفآق اور کلمہ حق پر ان کو جمع کرنے اور ان کی صفوں میں وحدت پیدا کرنے کے لیے پابند ہے اور اس نہج پر وہ اپنے موسس اول شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ سے لے کر آج تک قائم ودائم ہے۔ دراصل یہ پروگرام اور آپ کی مہمان نوازی اسی لیے ہے تاکہ عمرہ اور زیارت کے اس بہترین موقع کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کے درمیان اتحادو اتفاق اور اخوت و محبت قائم رکھنے اورامن وسلامتی کے فروغ کی بھرپور کوشش کی جائے اور الحمدللہ ہمارے قابل قدر سربراہ اور وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ /حفظہ اللہ ان تمام امور کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس پروگرام کے اوپر اور آپ کی مہمان نوازی اور تمام تر تفصیلات پر باریک نظر رکھے ہوئے ہیں اورخودہی ڈائریکٹ اس کی نگرانی بھی فرما رہے ہیں اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔یہ باتیں ڈاکٹر عواد العنزی /حفظہ اللہ سعودی ڈائریکٹر برائے مذہبی امور نے ان مہمانوں سے ملاقات کے موقع پر ذکر کیں۔ جسکاخلاصہ پر یس ریلیزکے طور پر جاری کرتے ہوئے ممبئی کے معروف عالم دین اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے شیخ الحدیث مولانا عبدالحکیم مدنی/ حفظہ اللہ نے اس عظیم‌خدمت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہویے اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ بارالہا ان تمام لوگوں کی زیارت اور عمرے کو شرف قبولیت عطا فرما اور سعودی عرب کے حکمران اعلی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود/حفظھما اللہ اور وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ /حفظہ اللہ اور ڈائریکٹر برائے‌مذہبی امور ڈاکٹر عواد عنزی /حفظہ اللہ اور ہندوستان میں سعودی سفیر بالخصوص سعودی سفارتخانہ دہلی میں اس برنامج کے مشرف شیخ بدر العنزی/ حفظہ اللہ اور اس برنامج سے جڑے ہوئے تمام اہلکاروں کو اللہ رب العالمین جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اللہ کے ان مہمانوں کی ضیافت، انہیں ہر ممکن آسانیاں بہم پہنچانے اور ان کی عالی شان خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ رب العالمین ان تمام لوگوں کی محنتوں اور کاوشوں کا خصوصی بدلہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اجر عظیم کے طور پر عطا فرما۔اورہرقسم کے شرو فتن سے سعودی حکومت کی حفاظت فرما۔

Related posts

پرامن اسلامی دعوت اور اصلاح معاشرہ کے تئیں سعودی حکومت کی خدمات لائق ستائش و قابل مبارکباد:عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

بنگلور چرچ بم دھماکہ معاملہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے تمام بیس ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کی

Siyasi Manzar

مریضہ کیلئے فرشتہ بن کر سامنےآیا الفلاح فاؤنڈیشن کا نوجوان 

Siyasi Manzar

Leave a Comment