Siyasi Manzar
کاروباری خبریں

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘

جیو کے میتھیو اومن کو پاتھ بریکر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا

نئی دہلی، 22 مارچ، 2024 ۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی کو وائس اینڈ ڈیٹا کی جانب سے ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں منفرد شراکت کے لیے باوقار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریلائنس  جیو انفوکومکے صدر میتھیو اومن کو سال 2023 کے لیے ‘ پاتھ بریکر آف دی ایئر ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ اومن کو یہ ایوارڈ ملک میں 5G کے تیزی سے رول آؤٹ میں اہم کردار ادا کرنے پر ملا۔
مکیش امبانی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے، میتھیو اومن نے کہا، "ہمیں وائس اینڈ ڈیٹا  کے ذریعہ مکیش دھیرو بھائی امبانی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  دیئے جانے سے  ہم  فخر  محسوس   کررہے ہیں۔ ان کی قیادت میں، کمپنی نے ٹیلی کام، ریٹیل، میڈیا اور کھیلوں کے شعبوں میں زبردست ترقی حاصل کی ہے۔” آج کی ڈیجیٹل دنیا میں کردار انقلابی ہوگا۔ ایک صنعت اور ایک قوم کے طور پر، ہمارا تعاون منفرد ہوگا اور تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک زیادہ مساوی اور پائیدار مستقبل کا باعث بنے گا۔
ریلائنس جیو نے وائس اینڈ ڈیٹا ایوارڈز کی تقریب میں نیٹ ورک انفراسٹرکچر، کثیر لسانی انٹرنیٹ، کمیونیکیشن پلیٹ فارم، بزنس پروسیس انوویشن، نیٹ ورک سروسز اور آئی او ٹی سمیت مختلف زمروں میں چھ مزید ایوارڈز حاصل کیے۔ میتھیو اومن کو نیرج متل اور گوپال وٹل کے ساتھ مشترکہ طور پر پاتھ بریکر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔ اومن نے صنعت سے وابستہ نیرج متل اور گوپال وٹل کو مبارکباد دی۔

Related posts

جیوایئرفائبرکی تیزرفتارکارازاسٹینڈایلون 5 جی ٹیکنالوجی ہے:اوپن سگنل

Siyasi Manzar

ریلائنس جیو نے 2599 روپے میں’جیو فون پرائیما‘لانچ کیا

Siyasi Manzar

Reliance Foundation ‘Vantara’:ریلائنس فاؤنڈیشن نےجانوروں کی دیکھ بھال اوربحالی کیلئے’ونتارا‘ کا اعلان کیا

Siyasi Manzar

Leave a Comment