Siyasi Manzar
عالمی خبریں

پاکستان میں سال نو پردہشت گردانہ حملے

شمال مغرب کے تین مختلف بم دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد، (ایجنسیاں)ایک طرف جہاں پوری دنیا نئے سال 2025 کا استقبال آتش بازی کر کے کر رہی تھی، وہیں دوسری جانب پاکستان میں نئے سال کی آمد بم دھماکوں کے ذریعہ ہوئی۔ 31 دسمبر کی دیر شب پاکستان کے الگ الگ مقامات پر 3 بم دھماکے ہوئے جن میں ایک بچہ سمیت 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ دیگر 11 افراد ان دھماکوں میں شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکے پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں پیش آئے۔ پہلا واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع میں پیش آیا۔ دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان میں اور تیسرا واقعہ بنّوں ضلع کے ماماخیل علاقہ میں پیش آیا۔پاکستان میں یکم جنوری کو رات تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے حملے کی متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’رات ایک بجے خیبر پختوںخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے دربان علاقہ کی ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں پولیس کے ایک کانسٹیبل اور ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ دیگر 2 افراد زخمی ہو گئے۔‘‘پولیس نے جنوبی وزیرستان میں ہوئے حملے کے بارے میں بتایا کہ ’’یہ حملہ جنوبی وزیرستان ضلع کے اعظم ورسک علاقہ میں پیش آیا۔ اس علاقہ میں ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا بم پھٹ گیا۔ اس حادثے میں ایک بچے کی موت ہو گئی جب کہ دیگر 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘تیسرا حادثہ بنّوں ضلع کے ماماخیل علاقہ میں پیش آیا۔ یہاں سڑک کنارے رکھے گئے بم کے پھٹنے کی وجہ سے تقریباً 5 پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 31 دسمبر کو بھی پاکستان کے جنوبی وزیرستان واقع ضلع دربان کلاں میں منگل کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ میں 2 پولیس اہلکار کی موت ہو گئی تھی جب کہ ایک زخمی ہوئے تھے۔ واضح ہو کہ پیر کو پاکستان میں دہشت گردی پر روک کے حوالے سے ایک آفیشیل رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے 270 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ساتھ ہی رپورٹ میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں ڈیوٹی کے دوران 149 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے اور 232 زخمی بھی ہوئے۔

Related posts

قزاقستان میں آذربائیجانی ایئر لائنز کا طیارہ حادثے کا شکار

Siyasi Manzar

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات

Siyasi Manzar

بھارت اور سعودی عرب نے 2025 کیلئے حج معاہدے پر دستخط کیےبھارتی عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کا اعلان

Siyasi Manzar