Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

مشن 2027ء کے لیے پرچم پارٹی آف انڈیا کی تیاریاں تیز

’’خوشحال ڈومریا گنج، مضبوط مہم‘‘ کے نعرے کے ساتھ عوامی رابطے جاری
سدھارتھ نگر( نامہ نگار)ڈومریا گنج اسمبلی حلقے میں مشن2027کو لے کر پرچم پارٹی آف انڈیا نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی شروع کردی ہے۔ پارٹی کے لیڈر چودھری عبد الحنان نے ’’خوشحال ڈومریا گنج، مضبوط مہم‘‘ کے نعرے کے ساتھ ترقی، عوامی خدمت اور عوام کے احترام کو اہمیت دینے کی بات کر رہے ہیں ۔مہم کے تحت علاقے کے مسائل، عوامی توقعات اور ترقی سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔رابطہ مہم میں چودھری عبد الحنان نے کہا کہ ڈومریا گنج کے بہتر مستقبل کے لیے نئی سوچ، واضح اہداف اور عوامی مفاد کو ترجیح دینا ضروری ہے۔پارٹی کی حکمت عملی اپنے پیغام کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے اور تمام طبقات کی خوشحالی سے متعلق مسائل کو نمایاں کرنے کی ہے۔ مشن ٢٠٢٧ء کے تحت ترقی، احترام اور عوامی خدمت کو سیاسی مہم کی بنیاد بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

Related posts

مٹی کا بدن کر دیا مٹی کے حوالے

Siyasi Manzar

سماجی خدمت گار سعید ہاشمی کو صدمہ، بڑے بھائی شفیق ہاشمی کا انتقال

Siyasi Manzar

حافظ محمد ذوالقرنین کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ نشست کا انعقاد۔

Siyasi Manzar