27 جمادی الاول، 1448 ہجری

سونیا گاندھی نے بابری مسجد کے انہدام پر اپنے ردعمل کا انکشاف کیا

سابق کانگریس صدر نے بتایا کہ 1992 میں ٹی وی پر بابری مسجد کا ڈھانچہ گرتا دیکھ کر وہ رو پڑی تھیں۔

ایک خاتون مائیکروفون پر تقریر کر رہی ہیں، ان کے سامنے سرخ گلابوں کا گلدستہ ہے۔
سونیا گاندھی نے 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے وقت اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اہم نکات

سونیا گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 میں بابری مسجد کا ڈھانچہ ٹیلی ویژن پر منہدم ہوتا دیکھ کر وہ رو پڑی تھیں، اور انہیں اسی وقت احساس ہو گیا تھا کہ سیکولر ملک کے لیے ایک طویل لڑائی لڑنی ہوگی۔

  • سونیا گاندھی 1992 میں بابری مسجد کا ڈھانچہ منہدم ہوتا دیکھ کر رو پڑی تھیں۔
  • انہوں نے محسوس کیا کہ سیکولر ملک کے لیے طویل لڑائی لڑنی ہوگی۔
  • سونیا گاندھی نے کانگریس کی لاپرواہی کو بی جے پی کے عروج کی وجہ قرار دیا۔
  • اندرا گاندھی کی ایمرجنسی کے فیصلے پر خاندان میں رائے منقسم تھی۔
  • راجیو گاندھی ایمرجنسی کے خلاف تھے جبکہ سنجے گاندھی نے اس پر زور دیا تھا۔
  • سنجے گاندھی کا اندرا گاندھی پر زبردست اثر و رسوخ تھا۔

نئی دہلی 07 نومبر،کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے امریکی اخبار ’دی گارجین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 1992 میں متنازعہ بابری مسجد کے ڈھانچہ کو منہدم ہوتے ہوئے ٹیلی ویژن پر دیکھ کر وہ رو پڑی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے ٹیلی ویژن پر بابری ڈھانچے کے انہدام کا منظر دیکھا تو ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ انھیں اسی وقت احساس ہوگیا تھا کہ جس سیکولر ملک کی تعمیر کی کوشش مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور ان کے ساتھیوں نے کی تھی، اس کے لیے انھیں ایک طویل لڑائی لڑنی ہوگی۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی کی ناکامیوں نے بھی کسی حد تک بی جے پی اور اس کی سخت گیر ہندوتوا سیاست کے عروج میں تعاون کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے ہم کئی معاملات میں ضرورت سے زیادہ لاپروا ہو گئے تھے۔ ہمارا رویہ کسی حد تک ایسا تھا جیسے ہمیں کسی چیز کی پروا ہو ہی نہیں۔‘‘ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے فیصلہ سے متعلق سونیا نے کہا کہ اس معاملے پر خاندان کے افراد کی رائے منقسم تھی۔ راجیو گاندھی اس قدم کے خلاف تھے اور انھوں نے اپنی والدہ سے اگلے انتخابات تک انتظار کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن ان کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی نے ایمرجنسی نافذ کرنے پر زور دیا تھا۔ ایک خاندانی عشائیہ کے دوران بحث کرتے ہوئے سنجے نے کہا تھا کہ اپوزیشن ان کی والدہ کو سیاسی طور پر تباہ کردے گی اور اسے روکنا ضروری ہے۔

سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ اُس وقت سنجے گاندھی کا اپنی والدہ پر زبردست اثر و رسوخ عوامی سطح پر بحث کا ایک بڑا موضوع تھا۔ ان کے مطابق اس صورت حال نے خاندان کے اندر بھی کشیدگی پیدا کردی تھی۔ راجیو گاندھی نے اپنی والدہ سے اس معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے انھیں سمجھانے کی کوشش کی، لیکن اندرا گاندھی نے ان کی بات سننے سے انکار کردیا۔ سونیا گاندھی نے اس بارے میں اپنی خودنوشت ’بیلانگنگ‘ میں بھی ذکر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اگر سنجے گاندھی کو قابو میں رکھا جاتا تو بعد میں پیش آنے والے بہت سے نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔

شائع شدہ: ہفتہ, 7 نومبر، 2026 | 8:02 PM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام