ہریانہ : 6 جنوری ،عوام مالک ہے اور حکومتی انتظامیہ اس کی خدمتگار ہے، اسی لیے میں نے سرکاری افسران سے کہا ہے کہ فیلڈ میں اتریں، گاؤں میں جائیں ، ہریانہ کے خاندانوں کے لوگوں سے بات کریں، گاؤں میں رات گزاریں تاکہ عوام کی پریشانی زمینی سطح سے جان سکیں۔ان خیالات کا اظہار ہریانہ کے وزیر اعلی نایب سنگھ سینی نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھی ایم ایل اے اور ٹیم ہریانہ کے وزیر بھی عوام سے مل رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے لے رہے ہیں۔اور اگر اب بھی خاندان کے کسی فرد کو لگتا ہے کہ ان کا کام نہیں ہوا ہے تو وہ مجھ سے مل سکتے ہیں آپ کا یہ بیٹا بھائی آپ کی خدمت کے لیےچوبیس گھنٹے تیار ہے۔ وزیر اعلی سنت کبیر کٹیر پہنچے جہاں اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کی طرف سے بیان کردہ مختلف مسائل کو سنا اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
previous post