Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

دہلی: کانگریس نے ’پیاری دیدی منصوبہ‘ کا کیا اعلان

نئی دہلی : 6 جنوری (نمائندہ) کانگریس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ‘پیاری دیدی یوجناکا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے برسراقتدار آنے پر ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے پیر کو ‘پیاری دیدی یوجناکا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی اس منصوبہ کو منظوری دے دیں گے۔اس سلسلے میں معنقد ایک پریس کانفرنس میں ڈی کے شیو کمار نے کہا آج میں یہاں ‘پیاری دیدی منصوبہ کا آغاز کرنے آیا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ کانگریس دہلی میں حکومت بنائے گی اور ہم ہر خاتون کو 2500 روپے دیں گے اور اس کا فیصلہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کیا جائے گا۔ یہ اسی ماڈل پر ہے جو ہم نے کرناٹک میں نافذ کیا تھا۔اس موقع پر دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی سماجی فلاح اور خواتین اختیار کاری سے جڑی پہلی گارنٹی لانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فلاح اور خواتین کو بااختیار کرنے کے لیے کانگریس ہمیشہ کام کرتی رہی ہے۔ نظام الدین نے کہا کہ کرناٹک میں بھی حکومت بنتے ہی کانگریس نے سماجی فلاح کا اپنا منصوبہ پہلی کابینہ میں ہی طے کرکے نافذ کر دیا تھا۔ اس لیے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دہلی میں کانگریس کی حکومت ضروری ہے۔

Related posts

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے جیتا تیسرا خطاب

Siyasi Manzar

کانگریس کے اقتدار میں آنے پر قائم کی جائے گی پوروانچل وزارت: اکھلیش پرساد سنگھ

Siyasi Manzar

دہلی فسادمعاملہ: دس ملزمین کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر نچلی عدالت نے بری کیا

Siyasi Manzar