Siyasi Manzar
راجدھانی

ممتاز صحافی محفوظ الرحمن کی قومی وملی خدمات کے اعتراف میں پروگرام

نئی دہلی، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن دہلی کے زیراہتمام قومی راجدھانی نئی دہلی میں واقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے کا نفرنس ہال میںممتاز صحافی محفوظ الرحمن (مرحوم)کی قومی وملی خدمات کے اعتراف میں18واںمحفوظ الرحمان میموریل لیکچرکاشاندارانعقادکیاگیا،جسکا عنوان ’فروغ اردو میں صحافت کا کردار‘ تھا ۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عفان کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ تاہم سینئر ادیب و دانشور پروفیسر عبد الحق کی صدارت میں منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پدم شری ڈاکٹرپروفیسراخترالواسع ،جبکہ مہمان ذ ی وقار کے طور پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نو منتخب ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال اور مہمان مکرم ہمالیہ کمپنی کے مالک ڈاکٹر فاروق صاحب کے علاوہ مہمان اعزازی اردو اکادمی دہلی کے سابق وائس چیئر مین ڈاکٹرماجددیوبندی نے شر کت کی ۔قبل ازیں تقریب کے روح رواں اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے مہمانوں کا تعارف کرایا اور شرکت کیلئے سبھی شرکا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرمہمان مقررمشہور صحافی معصوم مرادآبادی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ اردوزبان اور اسکے رسم الخط کو فروغ دینے میں اردو صحافت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، لہذااردو زبان ہمیشہ صحافت کے شانے پر زندہ رہی ہے اور ان ہی ادیبوں کو مقبولیت حاصل ہوئی ہے جنھوں نے اخبارات وجرائد کے ذریعہ عوام سے مکالمہ قایم کیا ہے۔معصوم مراد آبادی نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج اردو زبان کو فروغ دینے میںاخبارات وجرائد کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، لیکن جن سرکاری یا غیرسرکاری اداروں پر اردو کے فروغ کی ذمہ داری ہے، وہ اردو اخبارات وجرائد کے فروغ سے غافل ہیں،البتہ اردواکادمیوں،انجمنوںاورکونسلوں کا بجٹ ایسی سرگرمیوں پر خرچ ہوجاتا ہے جنکا زبان کے فروغ سے محض رسمی رشتہ ہوتاہے۔فاضل مقرر نے اس بات پر زور دیا کہ اردو ادارے اردو اخبارات وجرائد کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ دیں، تاکہ موجودہ بحرانی دور میں وہ اپنی مشکلات پر قابو پاسکیں۔اس دوران مہمانوں کے ہاتھوں قومی کو نسل برائے فروغ اردو زبان کے نو منتخب ڈائریکٹر کو خصوصی نشان یادگار پیش کیاگیا۔وہیںتقریب میں سبھی مقررین نے ڈاکٹر سید خان کی سماجی و صحافتی خدمات کا عتراف کیااور انکی لمبی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی ، ساتھ ہی مہمانان نے فروغ اردو زبان میں صحافت کے کردارپرپُرسیرگفتگوکی اور نوجوان نسل کو اردو صحافت کاپیشہ اختیار کر نے کی اپیل کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمدجاوید رحمانی نے خوش اسلوبی سے انجام دئے ، جبکہ پروفیسر محمد سلیم احمد قدوائی ، مولوی محمد احمد نقشبندی ، محمد علی عادل علی خان ودیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے کنوینرڈاکٹرسید کی خدمات کی ستائش کی ،وہیں محفوظ الرحمان کی صحافتی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔پروگرام میں حکیم عطاء الرحمان اجملی ، حکیم آفتاب بھائی ،ابرار احمد اجینی ، محمد اویس ،محمد عمران قنوجی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Related posts

سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈ جیتنے والوں کو چرخہ کے 29 ویں یوم تاسیس پر اعزاز سے نوازا گیا

Siyasi Manzar

وزیر آباد میں منعقدہ عید ملن تقریب میں با اثر شخصیات کی شرکت

Siyasi Manzar

کشمیر کو حقیقی آزادی 370 کے خاتمے کے بعد ملی: جمال صدیقی

Siyasi Manzar