Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

اقلیتوں کے ساتھ ہوگا ظلم تو کیسے بنے گا ہندوستان وشواگرو:ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ01جنوری (ایس ایم نیوز ): انڈیا دنیا کا واحد ملک ایسا ہے ،جہاں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ،اور ایک دوسرے کے خوشی و غم میں شریک ہوتےہیں ،وہیں اس وقت حالات کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ ملک کے باشندوں کے درمیان تفریق پیدا کر فسطائیت کی سیاست کی جا رہی ،اقلیتوں خصوصی طور سے مسلمانوں کے خلاف ہم وطنوں کو بھڑکا کر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔اس سے عالمی سطح پر ملک کی شبیہ خراب ہو رہی ہے ۔ جب تک اقلیتوں کے خلاف ظلم پر قدغن نہیں لگایا جاتا ،اس وقت تک انڈیا کیسے وشواگرو بنے گا ؟ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے ملک میں اقلیتوں خصوصی طور سے مسلمانوں کے خلاف ہو رہے ظلم پر تبصرہ کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت مساجد میں مندروں کی تلاش کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔حالات یہ ہے کہ تقسیم کی سیاست کے تحت مسلمانوں کو ہم وطنوں سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی منفی سیاست کے سبب فسطائی طاقتیں سرگرم ہیں ۔محبت کی دوکان چلانے والے راہل گاندھی کی ہمناچل میں جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے وہاں کچھ پالیسی اور ہے ،وہاں کے وزیر کھلے عام فسطائیت پر بیان دے کر مسلمانوں کو دھمکانے کا کام کر رہے ہیں ۔مسلم سماج کے ذریعہ ان منفی سیاست کرنے والوں کی حمایت کے سبب آج انہیں مختلف مشکلات کا سامنا ہے ۔زیر اقتدار مرکز اور اترپردیش حکومت کے حامی کھلے عام مسلمانوں کے خلاف بگل بجاکر تاثر دے دیا ہے کہ اب ممکن ہے کہ ان کے گھروں میں مندر کی تلاش کیا جائے ،مگر مسلم سماج کو اس کی فکر نہیں ہے ،وہ منفی سیاست کرنے والوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں بچا لیں گے ،جبکہ اپوزیشن خود اپنے کو بچانے کے لئے فکرمند ہے ،تو وہ کیسے ان کی حفاظت کریں گے ۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ جب تک مسلم سماج اپنی قیادت کو ایوانوں تک پہنچنے کی قابل نہیں بنائے گا ،اس وقت تک ان کی حفاظت ممکن نہیں ہے ۔اس لئے مسلم سماج کو اپنی قیادت کو ترجیح دے کر ایوان تک پہنچانا ہوگا ۔پیس پارٹی کا مقصد مسلمانوں کی سیاست کو مضبوط بناناہے۔جب تک مسلم سماج ان منفی سیاست کرنے والی نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی حمایت کو ترک کر اپنی قیادت اپنی سیاست کو مضبوط نہیں بنائے گا، اس وقت تک ان کی مشکلات کم ہونے والی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو ملک کو وشواگرو بنانے کی تشہیر کی جارہی ،دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو ہراساں کر انہیں طرح طرح سے پریشان کیا جا رہا ۔جب تک ملک میں سب کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا ،اس وقت تک ملک وشواگرو نہیں بن سکتا ہے ۔مسلم سماج اپنے سیاسی حالات کا مشاہد کر اپنی قیادت کو ترجیح دے کر ایوان تک پہنچائے ،جبھی حالات سازگار ہو سکتے ہیں .جب اپنی سیاسی طاقت مضبوط ہوگی تو ،ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

Related posts

پہونچا جو حرم کی چوکھٹ پر

Siyasi Manzar

نوجوان طاقت وکست بھارت کی بنیادہے:مودی

Siyasi Manzar

H9N2 Update: چین میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری سے متعلق ملک میں الرٹ، وزارت صحت نے بتا دی یہ اہم بات

Siyasi Manzar