فیملی ڈونیشن کے بعد ہی الفلاح فائونڈیشن کسی کو خون مہیا کرائے گی: الفلاح فاؤنڈیشن
آعظم گڑھ،10 نومبر (نامہ نگار) غریب مریضوں مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے نیکی کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔تنظیم کے رضاکاروں نے چار سال کے عرصہ میں انتھک محنت سے مسلمان،ہندو،غریب اور امیر کو ملا کر کل 613 مریضوں کو مفت خون مہیا کراکر نیکی کا ایک قابلِ مثال ریکارڈ قائم کیا ہے۔گزشتہ روز تنظیم کے رکن محمد عدنان نے ایک مریض کیلئے اپنا مفت خون عطیہ کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد،محمد اسععیل شیخ اور ندیم ارشد نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن سے کوئ بھی ضرورت مند رابطہ کرنے سے قبل فیملی ممبرز سے خون عطیہ کروایا کریں۔فیملی ڈونیشن کے بعد ہی الفلاح فاؤنڈیشن آپ کی مدد کر سکے گی۔مذکورہ شخصیات نے صاف لفظوں میں کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے کام کرنے کے طریقے کو بدلتے ہوئے اب صرف غریبوں کو مفت خون مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔خوشحال طبقہ کیلئے ہماری ٹیم کی جانب سے ہر قسم کی رہنمائی کی خدمت ہنوز جاری ہے۔لیکن ڈونرز دینا ہمارے لئے مشکل ہوگا۔خوشحال طبقہ کو اپنے ڈونرز دینے ہونگے،بدلے میں آپ کی ضرورت کا خون اور آپ کی رہنمائی تنظیم کرے گی۔شاید یہ بھی ایک نیک عمل ہوگا۔