Siyasi Manzar
علاقائی خبریں قومی خبریں

سمستی پورمیں ایلیومینیم فیکٹری کا بوائلراچانک پھٹا 2 مزدوروں کی موت،کئی زخمی

بہار15جنوری،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بوائلر کے پھٹنے کا ایک ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس جگہ پر بوائلر پھٹا ہے وہ جگہ ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے۔بہار کے سمستی پور ضلع سے ایک اندوہناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ بدھ (15 جنوری) کو دوپہر 2 بجے ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ جانے سے 2 مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وَینی تھانہ حلقہ میں ایلیومینیم فیکٹری کا بوائلر اچانک سے پھٹ پڑا جس کی وجہ سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوراً انتظامیہ و پولیس کے افسران جائے وقوع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کاری کا عمل شروع کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بوائلر کے پھٹنے کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس جگہ پر بوائلر پھٹا ہے وہ جگہ ملبے میں تبدیل ہو گیا۔ ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ کچھ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اور ریسکیو کی ٹیم حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدر ڈی ایس پی سنجے کمار پانڈے نے حادثے کے حوالے سے کہا کہ ’’معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی کمپنی کا بوائلر اچانک پھٹ گیا ہو۔ کچھ سال قبل بھی 2021 میں بہار کے مظفر پور میں ایک کمپنی کا بوائلر اچانک پھٹ گیا تھا۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی تھی جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں تباہ ہوئے بوائلر سے کئی گھنٹوں تک دھواں ہی دھواں نظر آتا رہا تھا۔ اس وقت حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related posts

مرحوم ڈاکٹر شہاب الدین نے اپنی پوری زندگی دبے کچلے اور پریشان حال لوگوں کے لئے وقف کر دی تھی: حنا شہاب

Siyasi Manzar

بی جے پی حکومت نے صوفیوں اور سنتوں کو عزت دینے کا کام کیا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

اقلیتوں اور مسلمانوں کو بی جے پی کو روکنے کی بجائے اس کے ساتھ چلنا چاہئے:نقوی

Siyasi Manzar