Siyasi Manzar
Top News کھیل

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کا تاریخی کارنامہ

یک روزہ 400 کا اسکور بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی

راجکوٹ، 15 جنوری، پرتیکا راول نے 129 گیندوں پر 154 رن اور اسمرتی مندھانا نے 80 گیندوں پر 135 رن کی شاندار اننگ کھیلی، ان دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 233 رنوں کی شراکت داری کی۔ایک طرف ہندوستان کی مینس کرکٹ ٹیم میں اتھل پتھل کا دور جاری ہے، تو دوسری طرف ہندوستان کی ویمنس کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے تیسرے یک روزہ میچ میں ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے 50 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 435 رن کا اسکور کھڑا کر دیا، جو کہ ہندوستان کی مینس کرکٹ کے ذریعہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے گئے 418 رنوں کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ہندوستانی ویمنس ٹیم کے ذریعہ بنائے گئے 400 پلس رن کسی بھی ایشیائی ویمنس ٹیم کے ذریعہ بنایا گیا پہلا 400 پلس اسکور ہے۔ ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے پچھلے ہی میچ میں آئرلینڈ کے خلاف جب 370 رن بنائے تھے، تو یہ اس ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا، لیکن 72 گھنٹے کے اندر ہی یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔خاتون یک روزہ کرکٹ کی بات کریں تو یہ چھٹا موقع ہے جب کسی ٹیم نے 400 رنوں کا پہاڑ چھوا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 4 مرتبہ یک روزہ کرکٹ میں 400 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ آسٹریلیا اور ہندوستان نے یہ کارنامہ ایک ایک بار انجام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف 4 مرتبہ 400 سے زیادہ رن بنے ہیں۔ ڈنمارک اور پاکستان کے خلاف 1-1 مرتبہ 400 سے زیادہ رن بنے۔راجکوٹ کے میدان پر آج کھیلے جا رہے ہندوستان بمقابلہ آئرلینڈ یک روزہ میچ میں ہندوستانی سلامی بلے بازوں اسمرتی مندھانا اور پرتیکا راول نے رنوں کی زوردار بارش کی۔ دونوں نے سنچری اسکور کیا اور پہلے وکٹ کے لیے محض 160 گیندوں پر 233 رنوں کی شراکت داری کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 46 اوورس میں ہی ہندوستانی ٹیم کا اسکور 400 کے پار چلا گیا۔ اسمرتی مندھانا نے محض 70 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کر سب سے تیز سنچری بنانے والی ہندوستانی خاتون کرکٹر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انھوں نے 80 گیندوں پر 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 135 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پرتیکا راول نے 100 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جو کہ یک روزہ میچوں میں ان کی پہلی سنچری ہے۔
اس کے بعد انھوں نے بھی تیز رفتاری کے ساتھ رن بنائے۔ وہ 129 گیندوں پر 1 چھکے اور 20 چوکوں کی مدد سے 154 رن بنانے میں کامیاب رہیں۔دیگر ہندوستانی بلے بازوں کی بات کریں تو رچا گھوش نے 42 گیندوں پر ایک چھکا اور 10 چوکوں کی مدد سے 59 رنوں کی اننگ کھیلی، جس نے ٹیم کا اسکور 400 رن کے پار پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ تیجل ہسبنس نے 25 گیندوں پر 28 رن اور ہرلین دیول نے 10 گیندوں پر 15 رن کی اننگ کھیلی۔ جیمیما روڈرگز اور دیپتی شرما ناٹ آؤٹ رہیں، جنھوں نے بالترتیب 6 گیندوں پر 4 رن اور 8 گیندوں پر 11 رن بنائے۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم 50 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 435 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

Related posts

دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس نے 26 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

Siyasi Manzar

ریلائنس فاونڈیشن نے اولمپک اور پیرا اولمپک کھلاڑیوں کیلئے’ یونائیٹڈ ان ٹرائمف’ تقریب کی میزبانی کی

Siyasi Manzar

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ آج دوپہر دو بجے سےہوگاشروع دو عالمی چیمپئن ٹیم کے درمیان IND vs AUS Final

Siyasi Manzar