Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ولید بن عبد الرحمن کی مسابقة محمد بن عبد العزيز الراجحي جدة للقرآن الكريم برائے ترتیل وتلاوت میں شاندار کامیابی

 جھنڈا نگر ،جمعية "خيركم” لتحفيظ القرآن جدة سعودی عرب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آن لائن مسابقہ ترتیل و تلاوت "مسابقة محمد بن عبد العزيز الراجحي” میں 7662 شرکاء نے حصہ لیا۔ اس مسابقت کا مقصد قرآن کریم کے حفاظ اور قراء کی حوصلہ افزائی، ان کے اندر قرآن کے ساتھ گہری محبت پیدا کرنا، اور امت مسلمہ کے نوجوانوں کو قرآن کی تعلیمات سے وابستہ کرنا تھا۔
کامیابی کی تفصیل:
ولید بن عبد الرحمن نے نہ صرف اس مسابقت میں شرکت کی بلکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسابقہ کے پہلے اور دوسرے دونوں مسار میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی یہ کامیابی 7662 شرکاء میں سے نمایاں 90 فائنلسٹ میں جگہ بنانے کا باعث بنی۔ جنہیں انعامات سے سرفراز کیا جائے گا۔ یہ عظیم کارنامہ ان کی ذاتی محنت، قرآن کے ساتھ لگن اور ان کے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
تہنیتی پیغام:
ڈاکٹر عبدالغنی القوفی (صدر راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال و استاد جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر) نے اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں فرمایا:”ولید بن عبد الرحمن کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی قرآن کے ساتھ آپ کی محبت اور خلوص کی بہترین مثال ہے۔ دونوں مسار میں کامیابی حاصل کرنا یقیناً آپ کی انتھک محنت اور لگن کا مظہر ہے۔ لیکن یاد رکھیں، یہ صرف ایک آغاز ہے؛ قرآن کریم کے حقوق کی ادائیگی، اس کی تعلیمات پر عمل، اور اس کے پیغام کو دنیا میں عام کرنا آپ کی زندگی کا مشن ہونا چاہیے۔”

منتظمین کی ستائش:
ڈاکٹر عبدالغنی القوفی نے جمعية "خيركم” کے منتظمین کو اس منفرد اور شاندار مسابقت کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور فرمایا کہ ایسی کوششیں امت مسلمہ کے لیے قرآن کی روشنی میں رہنمائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔آخر میں ڈاکٹر عبدالغنی القوفی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ولید بن عبد الرحمن سلمہ کو قرآن کریم کے علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے اور ان کے والدین اور اساتذہ کو ان کی اس کامیابی پر مزید خوشیاں عطا کرے۔
اس موقعہ پر اہالیان نیپال وہند، اساتذہ وطلبہ، واقف کاروں اور احباب کی جانب سے لگاتار تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ اس بابرکت موقعہ کو ان کی زندگی کا عنوان بنا دے۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قرآن کے ساتھ سچی محبت اور محنت شامل ہو، تو کامیابی یقینی ہے۔ عزیزم ولید بن عبد الرحمن نے مسابقہ کے پہلے اور دوسرے دونوں مسار میں کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کیا کہ بلند عزائم اور خلوص کے ساتھ انسان بڑے سے بڑا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی اس کامیابی کو مزید ترقیوں کا ذریعہ بنائیں گے۔

Related posts

بی جے پی اقلیتی مورچہ پی ایم مودی کی قیادت میں اقتدار کی ہیٹ ٹرک بنانے میں مصروف

Siyasi Manzar

الفلاح کی سالانہ عام مجلس اختتام پذیر:علامہ مفتی حقانی صاحب کی شخصیت حیات وخدمات پر سیمنار سے متعلق لئےگئے کئی اہم فیصلے

Siyasi Manzar

بی جے پی نفرت انگیز ایجنڈے کے ساتھ لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے جو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے لیے تباہ کن ہے: ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar