Siyasi Manzar
راجدھانی

آپ نے بی جے پی کو وزیراعلی کے چہرے کا اعلان کرنے کا چیلنج دیا

نئی دہلی، 14 جنوری،عام آدمی پارٹی آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ اگر رمیش بدھوڑی ان کا وزیر اعلیٰ کا چہرہ نہیں ہے تو کون ہے؟ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دو تین دن پہلے پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے چہرے اروند کیجریوال نے بی جے پی کے لیڈر رمیش بدھوڑی کو کھلا چیلنج دیا تھا۔ انھوں نے مسٹر بیدھوڑی سے سوال کیا تھا کہ دہلی کے لیے ان کا وژن کیا ہے اور وہ دہلی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ اس موضوع پر مسٹر کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ مسٹر بدھوڑی کے ساتھ عوامی پلیٹ فارم پر بحث کرنا چاہتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر بدھوڑی بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے سب سے طاقتور اور مضبوط دعویدار ہیں۔ ان کے پاس وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں ، جو بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بننے کے لیے درکار ہیں ۔ آپ کے لیڈر نے کہا کہ اب معلوم ہو رہا ہے کہ مسٹر بدھوڑی کہہ رہے ہیں کہ وہ بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ نہیں ہیں۔ اگر وہ چہرہ نہیں ہیں تو بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ ان کا دولہا کون ہے؟ دولہے کے بغیر بارات لیکر بی جے پی کہاں جارہی ہے؟ دولہے کے بغیر شادی کی بارات لے کر بی جے پی دہلی کے لوگوں کو کیا بتانے کی کوشش کر رہی ہے؟ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ انتخابات ہوں گے اور انتخابات تک دہلی کے لوگوں کو معلوم نہیں ہوگا کہ بی جے پی کی طرف سے وزیراعلیٰ کا چہرہ کون ہے؟

Related posts

بی جے پی-کانگریس کو جھٹکا، سابق کونسلر سمیت کئی اہم رہنما ’آپ‘میں شامل

Siyasi Manzar

دہلی حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا آغاز

Siyasi Manzar

بھارت اور سعودی عرب نے 2025 کیلئے حج معاہدے پر دستخط کیےبھارتی عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کا اعلان

Siyasi Manzar