نئی دہلی، 14 جنوری ، عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج ہوجاتی ہےمسٹر کیجریوال نے ‘ ایکس ‘ پر کہا ان کے لیڈر کھلے عام پیسے بانٹتے ہیں، ساڑیاں، کمبل، سونے کی چین وغیرہ تقسیم کرتے ہیں، فرضی ووٹ بنواتے ہیں، پھر بھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوتی۔ لیکن وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی پورے سسٹم کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اس بوسیدہ نظام کو عوام کے ساتھ مل کر بدلنا اور صاف کرنا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک ہی بوسیدہ نظام کا حصہ ہیں۔‘‘آپ کے لیڈر منیش سسودیا نے کہا “پولیس ان کی ہے، من مانی ان کی ہے، ایف آئی آر ان کی ہے۔ لہذا، بی جے پی کے لیڈر کے خلاف کھلے عام نقدی، کمبل، ساڑیاں تقسیم کرنے، فرضی ووٹ حاصل کرکے قانون کی دھجیاں اڑانے پر کوئی ایف آئی آر نہیں لیکن وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے؟ ‘‘مسٹر سسودیا نے کہا کہ ’’ہم بی جے پی کے ایسے گیدڑوں سے نہیں ڈرتے۔ ہم دہائیوں سے زنگ آلود سسٹم کو بدلنے کے لیے نکلے ہیں، پرانی پارٹیوں کی دکانیں بند ہو رہی ہیں تو انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ محترمہ آتشی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
previous post