Siyasi Manzar
Top News راجدھانی قومی خبریں

مسجد نبوی کے قابل فخر امام شیخ ڈاکٹر عبداللہ البعیجان حفظہ اللہ کا وطن عزیزمیں شانداراستقبال اورآپکا مختصرتعارف

مسجد نبوی کے مشہور و معروف امام پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان حفظہ اللہ کی ہندوستان تشریف آوری اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے منعقدہ 35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس میں شرکت اور دیگر ملی تنظیموں اور اداروں کی زیارت ہم سب مسلمانان ہند کے لیے باعث شرف ہے،سعودی ایمبیسی دہلی کے سفیر اوراسکے علاوہ شیخ کے رفیق کار شیخ بدر العنزی حفظہ اللہ کے تعاون سے مختلف اداروں میں امام محترم مختلف نمازوں کی امامت بھی فرمارہےہیں اور خاص طور پرگذشتہ کل رام لیلا میدان میں 35 ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں خصوصی طور پر آپ نے اپنے قیمتی اور گراں قدر خطاب سے ملک کے کونے کونے سے تشریف لائے ہوئے علماء ائمہ دعاۃ اور تمام سامعین و حاضرین کو بلا تفریق مسلک و ملت محظوظ فرمایا۔اور مملکت سعودی عرب کے امن و انسانیت کے پیغام کو دین اسلام کی اصل بنیادوں یعنی کتاب و سنت کی روشنی میں واضح فرمایا.اور اپنی خوبصورت آواز میں قرآنی آیات کی تلاوت فرماکر مجمع عام کو مسحورفرمادیا ۔انشاءاللہ آپ اتوار کو جامعہ اسلامیہ سنابل دہلی کی جامع مسجد میں ظہر کی امامت فرمائیں گے اور پھر واپس رام لیلا میدان میں مغرب اور عشاء کی نماز میں امامت فرمائیں گے گے۔

رب العالمین آپ کے اس دورے کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور وطن عزیز میں ہم سب کو اسلام کے امن و انسانیت کے پیغام کو سمجھنے اور برتنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ذیل میں آپ کا مختصر تعارف ہدیہ قارئین کیاجا رہا ہے۔نام ونسبعبداللہ بن عبدالرحمٰن بن سلیمان البعیجان التمیمی۔تاریخ پیدائش:1979ءآپ سعودی عرب کے مشہور و معروف قاری ہیں اور مسجد نبوی کے 11 سالوں سے امام اور خطیب ہیں اور ساتھ ہی اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کے پروفیسر ہیں۔تعلیمی مراحل:* ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے بعد1422ھ میں آپ نے امام محمد بن سعودیونیورسٹی ریاض کے کالج آف شریعہ سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔* 1422 ھ سے 1429 ھ تک وزارت تربیت و تعلیم کے تحت بطور استاد کام کیا۔* 1426ھ میں آپ نے المعھد العالی للقضاء ریاض میں (شعبہ سیاسیات) سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔*کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے منسلک الخرج گورنریٹ میں کالج آف سائنسز اینڈ ہیومن اسٹڈیز میں بطور لیکچرر کام کیا ۔ *مسجد نبوی کے امام کے طور پر اپنی تقرری کے بعد، عالم اسلام کی معروف یونیورسٹی ” اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ” میں پڑھانے کے لیے متعین کئے گیے۔* امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے اعلیٰ انسٹی ٹیوٹ آف جوڈیشری( المعھد العالی للقضاء) کے شعبہ شریعہ سیاست میں ایک بہترین گریڈ کے ساتھ ڈاکٹریٹ) P.h.d(کی ڈگری حاصل کی ،مقالے کا عنوان تھا: ۔«تحقيق ودراسة لكتاب الأدلة القطعية في عقود الولايات والسياسة الشرعية لعبد الله بن محمد الزّكي الغَزِي الحنبلي من علماء القرن التاسع الهجري»فن قراءت میں سنداجازت:*آپ نے حفص عن عاصم کی قراءت معروف قاری شیخ ڈاکٹر ابراہیم بن سعید الدوسری پروفیسر امام محمد بن سعود یونیورسٹی ریاض سے حاصل کی۔*اورشاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں قرآن کی طباعت کی علمی کمیٹی کے رکن رکین معروف ماہرقراءات شیخ عبدالحکیم بن عبدالسلام خاطرسے بھی آپ نے فن قراءت میں سند اجازہ حاصل کی۔مسجد نبوی میں امامت وخطابت:*پہلے شیخ دارالحکومت ریاض کے العزیزیہ محلے میں جامع مسجد الباوردی کے امام تھے ۔اسکے بعدآپ کو سنہ 1434ھ میں رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کی ذمہ داری سونپی گئی ۔اور 4 ذوالحجہ 1434 ھ مطابق بدھ 9 اکتوبر 2013ء کو مسجد نبوی میں باضابطہ امام وخطیب مقرر کیا گیا ۔2013ء سے آپ مسجد نبوی کے امام اورخطیب ہیں ۔علمی وتحقیقی خدمات:1)الأدلة القطعية في عقود الولايات والسياسة الشرعية)، لعبد الله بن محمد الزّكي الغَزِي الحنبلي.تحقیق ودراسہ (پی ایچ ڈی مقالہ).2) الأنواع الخاصة للشيك وطرق الوفاء بها دراسة مقارنة. (ایم۔ اےمقالہ ).3) أحكام الجهاد في الفقه الإسلامي.4) إجابات على تساؤلات حول جماعة التكفير والهجرة.5) الطبيعة القانونية لعمل أعضاء هيئة التحقيق و الادعاء العام.6) الأصل براءة المتهم.7) طرق الحكم بالتعويض في الفقه و النظام.8) الدور السياسي للمرأة في سير الأنبياء۔یہ باتیں پریس ریلیز کے طور پر ممبئی کے مشہور و معروف عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود المدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی نے جاری کی اور ساتھ ہی امام محترم کی ہندوستان تشریف آوری پر مملکت سعودی عرب اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اورانکے ولی عہد امیر محمد بن سلمان حفظھما اللہ نیزوزارت الشؤون الاسلامیہ اوراسکے محترم وزیر خاص طور پر سعودی ایمبیسی کے باوقار سفیر اورساتھ ہی نمائندہ خاص شیخ بدر بن ناصر عنزی حفظہ اللہ اور ہندوستان کی قدیم مذہبی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور اس کے امیر شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ اور تمام ذمہ داران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہم تمام مسلمانان ہند کے لیے امام حرم کی امد کو سہل اور اسان بنایا۔اس مناسبت سےامام محترم کی تشریف اوری پر ہم دل کی گہرائیوں سے تمام مسلمانان ہند کی طرف سے اور خاص طور پر جماعت اہل حدیث کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اللہ تعالی سفر و حضر میں آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کے قیمتی کلمات سے ملت اور امت کو بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related posts

ہریانہ میں کسان مہاپنچایت پرروک

Siyasi Manzar

مذاہب فقہیہ اور محققین اہل علم کے نزدیک اسلام میں قبروں کو پختہ بنانا ناپسندیدہ عمل :عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے کا ممبئی میں انتقال، 75 سال کی عمر میں لی آخری سانس Sahara Group Founder Subrata RoyGroup Founder Subrat Roy

Siyasi Manzar