Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ضلعی جمعیت اہلحدیث سدھارتھ نگر حلقہ بڑھنی کے ذمہ داران کو ان کے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ذمہ داری سونپی گئی

سدھارتھ بڑھنی10جنوری (نمائندہ) ضلعی جمعیت اہلحدیث ضلع سدھارتھ حلقہ بڑھنی کے قدیم ذمہ داران کے ۵ سال بحسن و خوبی مکمل ہونے پر حلقہ بڑھنی کے جدید ذمہ داران کے انتخاب کے لئے ایک انتخابی پروگرام کا مسجد اصحاب صفہ بس اسٹاپ بڑھنی میں انعقاد کیا گیا جس میں مشاہدین کے طور پر ضلعی جمعیت اہلحدیث ضلع سدھارتھ نگر کی جانب سے فضیلۃ الشیخ عبدالمنان مفتاحی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ فخرالدین ریاضی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ مجیب الرحمن رحمانی حفظہ اللہ کو اس تاریخ ساز پروگرام میں خصوصی اعتبار سے بھیجا گیا جس میں جمعیت کے مندوبین مکمل مستعدی کے ساتھ از اول تا آخر شریک رہے واضح رہے کہ اس انتخابی پروگرام کی ابتدا بعد نمازِ ظہر فی الفور کی گئی جسکی سرپرستی فضیلۃ الشیخ عبدالرشید مدنی حفظہ اللہ نے کی اور صدارت فضیلۃ الشیخ خورشید احمد سلفی حفظہ اللہ (سابق شیخ الجامعہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال) نے کی نظامت فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ ( بانی جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپورچوراہا ضلع سدھارتھ نگر) نے کی اس انتخابی پروگرام میں فضیلۃ الشیخ عبدالجلیل ریاضی حفظہ اللہ نے قرآن کریم کی تلاوت فرمائی تلاوت کے بعد ناظم پروگرام و ناظم حلقہ فضیلۃ الشیخ مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ نے (۱) گزشتہ کاروائی کی خواندگی اور توثیق (۲) رپورٹ ناظم حلقہ (۳) سالانہ امداد و صرف کا جائزہ (۴) انتخاب جدید و دیگر عہدیداران کی تعیین (۵) دیگر امور بہ اجازت صدر کے عناوین پر اطمینان بخش گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہلحدیث ضلع سدھارتھ نگر حلقہ بڑھنی کے پانچ سالہ خدمات بیان کئے۔

بعدین حلقہ بڑھنی کے جماعت و جمعیت کے عاملہ و اراکین و معزز شخصیات کی موجودگی میں قدیم عہدیداران کی پنج سالہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر بخوشی دوبارہ ذمہ داری سونپ کرعہدیداران کی تجدید کی گئی جسے حلقہ بڑھنی کے جماعت و جمعیت کی اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے والے ذمہ داران نے قبول کیا اس انتخابی پروگرام میں حلقہ بڑھنی کے جماعت اہلحدیث کے مدعو کئے گئے تمام احباب نے شرکت کیا جن میں چند احباب کے اسماء گرامی حاضر خدمت ہیں فضیلۃ الشیخ انیس الرحمن مدنی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالصبور سلفی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ محمد سراجی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ دکتور قمر عالم حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ مظہرالحق سلفی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ اکبر سراجی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ مسیح الدین سراجی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ افروز عالم سلفی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ سیدعرفان الحق ہاشمی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ اختر ریاضی حفظہ اللہ ڈاکٹر شراف الدین ایڈوکیٹ کلیم احمد پروفیسر انوارالحق مولانا شرافت مولانا رحمت اللہ و دیگر بندگانِ خدا موجود رہے الحمدللہ۔

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آئندہ برس سے "خون عطیہ بیداری "ملک گیر تحریک چلائے گی

Siyasi Manzar

سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈ 2023‘ کے نتائج کا اعلان

Siyasi Manzar

فلسطین و غزہ میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، جمعیۃ علماء ہند اہل فلسطین و غزہ کے ساتھ کھڑی ہے!

Siyasi Manzar