ہریانہ حکومت ہمیشہ نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے: نایب سنگھ سینی
ہریانہ : 9 جنوری (ایس ایم نیوز) ہریانہ کے نوجوانوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری ملے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت میں اب تک ہریانہ کے 1 لاکھ 71 ہزار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت دو لاکھ نوجوانوں کو نئی ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔معلومات کے مطابق نئی دہلی میں 10 سے 12 جنوری تک نیشنل یوتھ فیسٹیول منعقد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے نایب سنگھ سینی نے ہریانہ کے 75 نوجوانوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران سی ایم نے کہا کہ پچھلے یوتھ فیسٹیول میں ہریانہ دوسرے نمبر پر رہا تھا لیکن اس بار ہریانہ کو پہلا مقام حاصل کرے گا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ کی پہچان ایک مضبوط ریاست روپ میں ہے اور یہاں کے نوجوان بھی ہر شعبہ میں بہترین کار گردگی کا مظاہر ہ کرنے میں اہلیت رکھتے ہیں ۔اس دوران، سی ایم سینی نے ایک بار پھر بغیر پرچی ، خرچی کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے بغیر کسی طرف داری کے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا کام کیا ہے اور نوجوانوں کو آگے لے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ حکومت ہمیشہ نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔