Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

Haj-2024:دہلی ہندوستانی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ 

Haj2024:نئی دہلی- حج 2024 کے لیے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ائیر لانز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ تقریباً 35000 حجاج ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر آئی جی آئی ائیر پورٹ پر عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای،او اور وزراتِ اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی، آر، ایس نے بتایا کہ حج 2024 کو سہولیات اور آسانیوں سے پُر بنانے کے لیے ہر سطح پر قبل از وقت کوشش کی گئی ہے۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود کہیں نہ کہیں کمی رہ سکتی ہے ۔ آپ اور ہم ہمیشہ سے سُنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سفر حج مشکلات کا مجموعہ ہے۔ ڈاکٹر آفاقی نے عازمین کو بتایا سے اپیل کہ سفر حج اور ادائیگی حج میں آسانی پیدا کرنے کے لیے وزارتِ اقلیتی امور حکومت ہند کی جانب سے تیار کردہ حج سویدھا ایپ کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور اُس کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم خرچ پر جارہے عازمین سے گزارش کی حج میں دشواریوں سے محفوظ رہنے کے لیے حکومتِ ہند اور مملکتِ سعودیہ عرب کے قوانین پر بھی پورا عمل کریں۔ اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نظیم احمد، وزراتِ اقلتی امور میں ڈپٹی سیکریٹری انکور یادو، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذمہ داران اور تمام متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ آفسران موجود تھے۔ ڈاکٹر آفاقی نے آج دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے دفتر واقع حج منزل کے تمام سیکشن اور حج کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور حجاج کی سہولیات کے لیے ہدایات فرمائیں۔
قمر عباس نقوی

Related posts

Salahuddin Khan Aam Aadmi Party:صلاح الدین خان کو عام آدمی پارٹی میں ملی نئی ذمہ داری

Siyasi Manzar

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات 22 تا 24 دسمبر

Siyasi Manzar

 نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کا چنئی میں احتجاج

Siyasi Manzar