Siyasi Manzar
راجدھانی قومی خبریں

نیوہورائزن اسکول پرنسپل محترمہ سمیرا خان کو عمدہ کارکردگی کے لیے بین الاقوامی اعزاز

نیوہورائزن اسکول پرنسپل محترمہ سمیراخانبین الاقوامی اعزاز حاصل کرتے ہوئے

ملک میں تعلیم اور صحت کو اعلیٰ ترجیح دی جانی چاہیے: دگوجے سنگھ  (سابق وزیرِاعلیٰ مدھیہ پردیش)

یومِ اساتذہ کے موقع پر نیوہورائزن اسکول، دہلی کی پرنسپل محترمہ سمیراخان کو تعلیمی میدان میں اپنی عمدہ کارکردگی کے لیے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے.ایم.پی.) بین الاقوامی کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ برائے2024سرفراز کیا گیا۔جو نیوہورائزن اسکول، دہلی کے لیے لمحہئ فخریہ ہے۔کیونکہ اِن ایوارڈ یافتگان کا انتخاب 14ممتاز ماہرینِ تعلیم کی ایک بڑی جیوری نے کیا اور بین الاقوامی سطح سے ہزاروں نامزدگیوں میں سے 150اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ کو منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی دگوجے سنگھ سابق وزیرِاعلیٰ مدھیہ پردیش نے اپنےخطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے تعلیم اور صحت کو اعلیٰ ترجیح دیجانی چاہیے اور ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلم پیشہ ور افراد کو سماج کی بہتری اور معاشرے میں اُن کی شمولیت و خدمات کو سرہاتے ہوئے اُنھیں یکجاکر کے اعزاز دینے کے عمل کی ستائش کی۔ وہیں تعلیمی میدان اور ملک کی دیگراہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے اسی طرح کے رجحانات پر روز دیا۔اِس موقع پر پروفیسر فرقان قمر سابق وائس چانسلر راجستھان یونیورسٹی نےکہا کہ ہمیں اعلیٰ تعلیم میں اپنی شمولیت بڑھانی چاہیے اور تعلیم کو دیہی علاقوں اور خواتین میں یقینی بنانے پر زور دیا۔اِس خبر کے موصول ہوتے ہی نیوہورائزن اسکول کی منتظمہ کمیٹی کے تمام اراکین، اسکول چیئرمین کمال فاروقی، منیجر پروفیسر محمد نقی، ورلڈایجوکیشن ڈیولپمنٹ اورگنائزیشن (وی.ڈو.تنظیم) کے صدر شبیہ احمد  اورجنرل سیکریٹری سلطان اقبال چودھری  نے اسکول پرنسپل محترمہ سمیرا خان کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے اپنی نیک خواہشات و دعاؤں کے ساتھ مبارک باد پیش کی اور آگے بھی سماج اور معاشرے کی بہتری کے لیے اسی طرح کی کاوشوں کوجاری رکھنے پر زور دیا۔

Related posts

 قومی سلامتی کے مشیر اجیتڈووال اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے:ذرائع

Siyasi Manzar

جمعیۃعلماء ہند کی قانونی مدد سے 11مسلم نوجوانوں کی ضمانت کی درخواست منظور

Siyasi Manzar

ہندوستان کی سرگرم اجتماعی زندگی میں مولانا آزاد کے نقوش ہرجگہ ملیں گے ۔پروفیسر شافع قدوائی

Siyasi Manzar