Siyasi Manzar
قومی خبریں

Saudi Arabia Gaza and Palestine: اہل غزہ و فلسطین کے لیے سعودی عرب کی فراخ دلانہ امداد قابل ستائش:عبدالحکیم مدنی

اب تک 4499 ٹن غذائی سامان اوردوائیاں بھیجی جاچکی ہیں ۔

ممبئی (پریس ریلیز) مسلسل کئی مہینوں سے جاری جنگ اور جارحیت سے پریشان حال غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا جو برا حال ہے وہ ہم میں سے کسی سے مخفی اور پوشیدہ نہیں ہے،یہ بات ہرکسی کو معلوم ہے کہ مسلسل کئی برسوں سے وہاں غاصب یہودیوں نے ہر طریقے سے نہتے اور معصوم مسلمانوں کو اپنی ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے اور یہ صورتحال کئی دہائیوں سے ہر دو چار سال کے بعد رونما ہوتی رہتی ہے اور ایسے مواقع پر بڑے بڑے نعرے اور بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ فلسطین کے لیے جو ہمدردی سعودی عرب، وہاں کی حکومت ،وہاں کے ولاۃ امور اور وہاں کی نیک اور پاکباز دل عوام اور جنتا کو ہے وہ کسی اور جگہ دیکھنے میں نہیں آتی ہے، یوں تو سعودی عرب مسلسل کئی دہائیوں سے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے ،اس کی امداد کے لیے اس نے اپنے خزانوں کے دروازے کھول رکھے ہیں ،سعودی عرب کے سفارت خانوں کا کرایہ ہو یا اسی طریقے سے اپنے ملک میں ان کی تعلیم، پناہ گزینی،علاج ومعالجےکا مسئلہ ہو یاحالیہ پیش آمدہ ہنگامی معاملات میں ہر طرح سے انکی امداد اور رسد رسانی کا معاملہ ہو، ہر ایک معاملے میں سعودی عرب پیش پیش رہا ہےاور رہتا ہے، اقوام متحدہ کے وہ امدادی پروجیکٹ جو غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اور وہاں پر تعمیراتی کام کے لیے انجام پذیر ہوتے ہیں اس میں بھی سعودی عرب کی بہت بڑی مدد اور اس کا بہت بڑا تعاون ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں جب سے فلسطین کے ساتھ غاصب یہودیوں کی جنگ اور ان کی جارحیت اور بربریت جاری ہے ،سعودی عرب نےسفارتی سطح پر اور زمینی سطح پر ان کی ہر ممکن مدد کی ہے اوراس میں مسلسل لگا ہوا ہے۔

اب تک جو امداد سعودی عرب میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے جمع ہوئی ہے اس کی کل مقدار 594 ملین ریال سے زیادہ پہونچ چکی ہے۔ الحمدللہ یہ بہت بڑی رقم ہے اور اس کے واسطے سے مسلسل فلسطینیوں کی دامے در مے قدمے سخنے مدد کی جا رہی ہے، ہوائی جہاز اور بحری راستوں سے مختلف غذائی اجناس اور ادویات خورد و نوش کی ایک بہت بڑی مقداربھیجی جا چکی ہیں۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اب تک 4499 ٹن سامان اہل غزہ اور فلسطین کے یہاں پہنچایا جا چکا ہے, جس میں ہرطرح‌کے طبی اور ہنگامی آلات سے لیس 20 ایمبولنس کی گاڑیوں کے ساتھ 33ہوایی جہاز اور4بحری کشتیوں سے لدا ہوا غذائی سامان شامل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اتنے بڑی امداد کا نا اخباروں میں کوئی خاص اعلان ہے، نہ کوئی سیاسی نعرہ ہے، نہ کوئی دعوی ہے، نہ کوئی اظہار ہے، نہ کوئی احسان ہے، صرف اور صرف مددو خیر خواہی کا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور خیر سگالی کا سچا اور پیارا جذبہ ہے جسے لے کر کے سعودی حکومت اور وہاں کی تمام عوام ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اورآج بھی الحمدللہ وہ اس معاملے میں سب سے پیش پیش ہیں۔ اللہ اسے قبول فرمائے۔یہ باتیں جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی کے معروف شیخ الحدیث اور جماعت کے مشہور عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی حفظہ اللہ نے اپنے پرس ریلیز میں جاری کی اور اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ اللہ رب العالمین غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما اور ان پر آنے والی اس مصیبت اور پریشانی کو آسانی میں تبدیل فرما اور جو لوگ بھی ان کی مدد کر رہے ہیں خاص طور پر سعودی حکومت اور وہاں کی عوام اللہ رب العالمین ان کی مدد کو قبول فرما اور وہ تمام آسانیاں پیدا فرما جس کے ذریعے سے اہل غزہ اور فلسطین کی بھرپور مدد ہو سکے اور وہ اس پریشانی سے جلد از جلد باہر نکل سکیں۔وماتوفیقی الاباللہ۔

Related posts

7 مراحل میں ہوں گے عام انتخابات،19 اپریل سے آغاز

Siyasi Manzar

حرمین شریفین کی شایان شان تعمیر وتوسیع سعودی حکومت کا قابل فخر کارنامہ:عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

گجرات میں آگ لگنے سے 10 ہلاک ،مرنےوالوں میں بچے بھی شامل ،مہلوکین کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ

Siyasi Manzar

Leave a Comment