Siyasi Manzar
کاروباری خبریں

Reliance:ریلائنس مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں گریجویٹ انجینئرزکی خدمات حاصل کرے گا

نئی دہلی، 12 جنوری،2024 ۔ ہندوستانکی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ’گریجویٹ انجینئر ٹرینی ‘پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد پیٹرو کیمیکل سے نئی توانائی تک تمام شعبوں میں گریجویٹ انجینئرز کو بھرتی کرنا ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، ریلائنس نے گریجویٹ انجینئر ٹرینی ( جی ای ٹی) 2024 پروگرام کے نام سے ہندوستان بھر سے نوجوان انجینئروں کے لیے اپنی داخلہ سطح کی بھرتی مہم شروع کی ہے۔ اس کا مقصد کاروباری شعبوں میں کلیدی تکنیکی کرداروں کے لیے نوجوان، اعلیٰ صلاحیت کے حامل انجینئرنگ ٹیلنٹ کو بھرتی کرنا ہے۔
اس سال درخواست کا عمل پہلی بار آن لائن کیا گیا ہے۔ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 11 جنوری سے ہوا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 19 جنوری ہے۔یہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی حالیہ کامیابی ہے اور اس کے چیئرمین ایس  سومناتھ کے اظہار کردہ جذبات کے مطابق ہے کہ ہندوستان کا ہنر چھوٹے شہروں اور علاقائی اداروں میں رہتا ہے۔
اس پروگرام کے تحت، کمپنی  اے آئی  سی ٹی  ای سے منظور شدہ اداروں سے کیمیکل، الیکٹریکل، مکینیکل اور انسٹرومینٹیشن جیسے مختلف شعبوں سے  بی  ۔ ٹیک اور بی۔ ای۔ کے گریجویٹوں کے 2024 بیچ کی بھرتی  کیلئے گریجویٹسسے آن لائن درخواستیں طلب  کررہی ہے۔ منتخب طلباء کو 5 اور 8 فروری کے درمیان آن لائن اسیسمنٹ (علمی امتحان اور مضمون) سے گزرنا ہوگا۔ اس میں کامیاب ہونے والے طلباء کا انٹرویو 23 فروری سے یکم مارچ کے درمیان لیا جائے گا۔ انتخاب کا عمل مارچ کے آخر میں مکمل کیا جائے گا۔

Related posts

پیرس 2024 پیرا اولمپک گیمز کا بھی لائیو اسٹریم کرے گا جیو سنیما

Siyasi Manzar

ریلائنس ریٹیل کے پہلے ’’سودیش‘‘اسٹور کاحیدرآباد میں آغازنیتا امبانی نے افتتاح کیا

Siyasi Manzar

ریلائنس نے 1.7 لاکھ نئی نوکریاں دیں ملازمین کی کل تعداد 6.5 لاکھ تک پہنچ گئی

Siyasi Manzar

Leave a Comment