Siyasi Manzar
کاروباری خبریں

Reliance:گجرات کی آدھی گرین انرجی پیدا کر ےگا ریلائنس:مکیش امبانی

گاندھی نگر، 10 جنوری، 2024 ۔ریلائنس اگلے 10 سالوں تک گجرات کے سبز توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ ریلائنس 2030 تک گجرات کی سبز توانائی کی کھپت کا تقریباً نصف پیداوار کرے گی۔ اس کا اعلان ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں کیا۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گجرات سبز ترقی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرے، ریلائنس نے جام نگر میں 5,000 ایکڑ کے دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ امبانی نے کہا، اس سے بڑی تعداد میں سبز ملازمتیں پیدا ہوں گی اور سبز مصنوعات اور مواد کی پیداوار ممکن ہو سکے گی جس سے گجرات سبز مصنوعات کا ایک سرکردہ برآمد کنندہ بن جائے گا۔
گجرات کو اپنی مادر وطن اور  کرم بھومی بتاتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ریلائنس نے ملک میں تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس سرمایہ کاری کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ صرف گجرات میں کیا گیا ہے۔ ریلائنس 7 کروڑ گجراتیوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Related posts

RELINCE INVESTMENT IN WB:مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس :مکیش امبانی

Siyasi Manzar

بھارت کا ڈیٹا صرف بھارتیہ ڈیٹا سینٹر میں ہی رہنا چاہیے:آکاش امبانی

Siyasi Manzar

پیرس 2024 پیرا اولمپک گیمز کا بھی لائیو اسٹریم کرے گا جیو سنیما

Siyasi Manzar

Leave a Comment