Siyasi Manzar
قومی خبریں

رکنیت سازی مہم کے لیے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں اقلیتی مورچہ کی ورکشاپ کا انعقاد

ممبر شپ مہم  2 ستمبر سے شروع ہوگی، 50 لاکھ ممبر بنانے کا ہدف ہے۔
دہلی: 2 ستمبر سے شروع ہونے والی رکنیت سازی مہم کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر اقلیتی مورچہ کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبر بننے کا ہدف ہے۔ اسی سلسلے میں ممبرشپ مہم 2024 کو کامیاب بنانے کے لیے قومی صدر جمال صدیقی کی صدارت میں منگل کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں قومی رکنیت مہم ورکشاپ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا آغاز مرکزی اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پنڈت دین دیال اپادھیائے اور شیاما پرساد مکھرجی کی تصویروں پر پھول چڑھا کر اور وندے ماترم گا کر کیا۔ اختتامی تقریب سے قومی صدر جمال صدیقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور محاذ کے قومی انچارج دشینت کمار گوتم، اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس، قومی نائب صدر ایس ایم اکرم، قومی عہدیداران، تمام ریاستوں کے صدر، جنرل سکریٹری، قومی انچارج ممبر سازی مہم کے شریک انچارج موجود تھے۔
اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ مہم 2 ستمبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مورچہ یکم ستمبر سے دو
مرحلوں میں بنیادی قومی رکنیت مہم چلائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت یہ مہم یکم ستمبر سے 25 ستمبر تک اور دوسرے مرحلے کے تحت یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبر بننے کا ہدف ہے۔ ملک میں کوئی بھی شخص چار جہتوں سے پارٹی کی رکنیت لے سکتا ہے مس کال کے ذریعے، کیو آر کوڈ کے ذریعے، نمو ایپ کے ذریعے اور بی جے پی کی ویب سائٹ (bjp.org) کے ذریعے۔
انہوں نے بتایا کہ اقلیتی مورچہ صوفی برادری کے پاس بھی جائے گا اور ارکان کی بھرتی کرے گاجس کے لیے 14000 صوفی سمواد کی ٹیم کام کرے گی۔ اسی طرح ’’شکریہ مودی جی‘‘ مہم سے وابستہ 22 لاکھ اقلیتی بہنیں اور ’’مودی مترا‘‘ بھی اس مہم میں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 24 ہزار منڈل، ریاستی اور ضلع سطح کے عہدیداروں میں سے ہر ایک کو 100 ممبر بننے کا ہدف دیا گیا ہے۔ وہ ٹارگٹ پورا کرنے کے بعد ہی دوبارہ افسر بنے گا۔

Related posts

خا دم حرمین شریفین کی 88ممالک کے 2300حاجیوں کی شاہی ضیافت سعودی عرب کی دیرینہ روایت :عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

ریاست میں آلودہ ماحول کی ذمہ دار’کھوکے‘ حکومت ہے:سپریا تائی سولے

Siyasi Manzar

مسلمان مبینہ سیکولر پارٹیوں کے ماضی و مستقبل کا مشاہد کر لیں : ڈاکٹر ایوب سرجن

Siyasi Manzar