ممبئی، 28 اگست2024۔ وائکام18 نے آج بتایاکہ جیو سنیمافرانس کے دارالحکومت میں 28 اگست سے 8 ستمبر تک منعقد ہونے والے پیرا اولمپک گیمز پیرس 2024 کو لائیو اسٹریم کرے گا۔ جیو سنیما پر ایونٹ کی لائیو کوریج کے علاوہ، سپورٹس 18 ٹی وینیٹ ورک 12 روزہ ایونٹ کی روزانہ کی جھلکیاں بھی دکھائے آپ کو بتا تے چلیں کہ پیرس اولمپکس کو وائی کام 18 کے تمام پلیٹ فارمز پر 17 کروڑ سے زیادہ ناظرین نے 1500 کروڑ سے زیادہ منٹ تک دیکھا۔
وائکام 18 کے ہیڈ آف سپورٹس مارکٹنگ دمیانت سنگھ نے کہا، "ہم دنیا کے بہترین پیرا ایتھلیٹس کی متاثر کن کہانیاں پیش کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔ ’’ پیرا اولمپک کھیلوں کی پیش کس کے ساتھ اولمپک تحریک کے جذبہ کو آگے بڑھانے کیلئے اہم پرعزم ہیں۔‘‘
84 پیرا ایتھلیٹس کے ساتھ، ہندوستان اپنا اب تک کا سب سے بڑا دستہ پیرا اولمپک گیمز میں بھیج رہا ہے۔ ہندوستان کے چار پیرا ایتھلیٹس جنہوں نے 12 کھیلوں میں حصہ لیا وہ اپنے اپنے کھیلوں میں چیمپئن ہیں۔ ان میں سمیت انتل (مردوں کا جیولن تھرو F64)، کرشنا نگر (مردوں کا بیڈمنٹن سنگلز ایس ایچ 6)، منیش ناروال (مردوں کا شوٹنگ 50 میٹر پسٹل ایس ایچ 1) اور اوانی لیکھارا (خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ اسٹینڈنگ ایس ایچ 1) شامل ہیں۔
ہندوستانی دستے میں عالمی نمبر 1 خواتین کے سنگلز ایس ایچ 6 کھلاڑی نتھیا سری سوماتھی سیون بھی شامل ہیں۔ ٹوکیو 2020 ہندوستان کے لیے سب سے کامیاب پیرا اولمپکس تھا جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے پانچ سونے، آٹھ چاندی اور چھ کانسی سمیت ریکارڈ 19 تمغے جیتے تھے۔ جس میں لیکھارا پیرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔
ناظرین آج رات بھارتی اوقات کے مطابق 11:30 پر افتتاحی تقریب اور 29 اگست کو دوپہر 12 بجے سے پیرا اولمپک گیمز پیرس۔ 2024 کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکیں گے۔ناظرین جیو سنیما( iOS اورAndroid) ڈاؤن لوڈ کرکے بھی اپنے پسندیدہ کھیل بھی دیکھ سکیں گے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس، خبروں، اسکورز اور ویڈیوز کے لیے، ناظرین جیو سنیماکو فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، یوٹیوب اور واٹس ایپ کوفالو کرسکتے ہیں۔