14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب انتخاب: بی جے پی اور اکالی دل کا اتحاد بحال

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھبیر بادل کا این ڈی اے میں استقبال کیا، کانگریس نے تنقید کی

چھ آدمی ایک اسٹیج پر کھڑے ہیں، ہاتھ پکڑے ہوئے اور ہوا میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کے درمیان اتحاد کا اعلان پنجاب میں سیاسی گرمی بڑھا رہا ہے۔
اہم نکات

بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد کا اعلان کیا ہے، جو ستمبر 2020 میں زرعی قوانین پر ٹوٹ گیا تھا۔

  • بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد کا اعلان کیا ہے۔
  • ستمبر 2020 میں زرعی قوانین کی مخالفت میں اکالی دل نے بی جے پی سے اتحاد توڑا تھا۔
  • مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھبیر بادل کا این ڈی اے میں استقبال کیا۔
  • کانگریس نے اس اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پہلے سے ہی ملے ہوئے تھے۔
  • بی جے پی 55 سیٹوں پر جبکہ اکالی دل 45 سیٹوں پر انتخاب لڑنا چاہتی ہے۔
  • این ڈی اے کا ہدف پنجاب کو نشہ سے پاک کرنا اور کسانوں کے مفاد میں فیصلے لینا ہے۔

ستمبر 2026 میں مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی مخالفت میں اکالی دل نے بی جے پی سے اتحاد توڑ لیا تھا۔ اُس وقت اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے مرکزی کابینہ سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا

چنڈی گڑھ،24 نومبر(سیاسی منظر)پنجاب اسمبلی انتخاب سے عین قبل بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر سکھبیر بادل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر اتحاد کا رسمی اعلان کیا۔ اس قدم نے پنجاب میں سیاسی گرمی بڑھا دی ہے۔ بی جے پی اور اکالی دل کے اتحاد پر کانگریس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پہلے سے ہی ملے ہوئے ہیں۔لدھیانہ سے رکن پارلیمنٹ امرندر سنگھ راجہ وڑنگ نے میڈیا اہلکار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں کا اتحاد ہو گیا، یہ اچھی بات ہے۔ میں پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب عوام کو ان کا سچ پتہ لگ گیا ہے۔ ہمیں اس اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پنجاب کی عوام بھی جانتی ہے کہ یہ دونوں پہلے سے ہی ملے ہوئے ہیں، اور بھلے ہی شرومنی اکالی دل الگ رہا ہو لیکن پارلیمنٹ میں ہر ایشو پر انھوں نے بی جے پی کا ساتھ دیا ہے۔ ہمیشہ مرکزی حکومت سے تمام سہولیات بھی بادل فیملی لیتی رہی ہے۔‘‘کانگریس رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اکالی دل دونوں کو ہی پارٹی تھا کہ ان کی کوئی پکڑ عوام میں نہیں ہے، اس لیے ایک ساتھ آ کر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ این ڈی اے کو پنجاب میں آنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ یہ وہی اتحاد ہے جو پنجاب میں ’چٹّا‘ لے کر آیا تھا اور پنجاب کی عوام ان لوگوں کو آنے والے انتخاب میں جواب دے گی۔ انھوں نے اکالی دل کے سربراہ سے یہ سوال بھی کیا کہ ’’سکھبیر بادل پہلے یہ بتائیں کہ اب پنجاب کے ان ایشوز کا کیا ہوا جنھیں لے کر وہ این ڈی اے سے الگ ہوئے تھے؟‘‘قابل ذکر ہے کہ آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اکالی دل اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’سکھبیر بادل کا این ڈی اے میں استقبال ہے۔ یہ اتحاد ہندو اور سکھ اتحاد کی علامت ہے۔ ہم اب اکالی دل کے ساتھ مل کر پنجاب کا انتخاب لڑیں گے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’این ڈی اے کا ہدف ہے پنجاب کو نشہ سے پاک کیا جائے۔ ہم پنجاب سے وعدہ کرتے ہیں کہ 31 دسمبر 2029 تک پنجاب کو نشہ سے پاک کر دیں گے۔ ہم پنجاب کے کسانوں کے مفاد میں بھی کئی فیصلے لیں گے۔‘‘میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان انتخاب سے قبل اتحاد تو ہو چکا ہے، لیکن سیٹوں کی تعداد پر کچھ اختلافات برقرار ہیں۔ بی جے پی تقریباً 55 سیٹوں پر انتخاب لڑنا چاہتی ہے، جبکہ اکالی دل اسے تقریباً 45 سیٹیں دینا چاہ رہی ہے۔ بی جے پی اور اکالی دل 1996 سے ستمبر 2020 تک اتحاد میں رہے تھے، اور اس دوران پنجاب کی 117 اسمبلی سیٹوں میں سے اکالی دل 94 اور بی جے پی 23 سیٹوں پر انتخاب لڑتی تھی۔ دونوں پارٹیوں نے 1997، 2007 اور 2012 میں مل کر پنجاب میں حکومت بنائی تھی۔قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2020 میں مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی مخالفت میں اکالی دل نے بی جے پی سے اتحاد توڑ لیا تھا۔ اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور نے بھی مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب تقریباً 6 سال بعد دونوں پارٹیاں پھر ساتھ آ گئی ہیں۔ اس بار بی جے پی پہلے کے مقابلے زیادہ سیٹوں پر اسمبلی انتخاب لڑنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کی کوشش ہے کہ وہ چھوٹے بھائی کے کردار میں نہ رہ کر اکالی دل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر انتخاب لڑے۔

شائع شدہ: منگل, 24 نومبر، 2026 | 8:54 PM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام