جامعہ اسلامیہ سنابل میں فٹبال،والی بال،کرکٹ، بیڈمنٹن اورٹائیکوانڈوکے ٹورنامنٹ اختتام پذیر
نئی دہلی 22نومبر2026(سیاسی منظر)جامعہ اسلامیہ سنابل میں سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی سالانہ علمی مقابلوں سے قبل کھیل کودکے ٹورنامنٹ اورمقابلوں کااہتمام کیا گیاجس میں 525 طلبہ نے شرکت کی۔ جامعہ میں نادی الطلبہ کے تحت اسپورٹس اور کھیل کود کے شعبہ کے زیر اہتمام مختلف انواع کے کھیل کود اور نشاطات کے وسائل اور ضروریات کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں طلبہ اپنی دلچسپی کے لحاظ سے ٹیمیں بنا کر پورے سال دلچسپی لیتے ہیں اور ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔
سالانہ علمی تقریبات سے پہلے نادی الطلبہ کی طرف سے مختلف مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں،جن میں طلبہ حصہ لیتے ہیں۔ کھیل کودکا یہ ٹورنامنٹ تقریباًایک ماہ سے مسلسل چل رہاتھااور21 نومبرکواس کا فائنل میچ کھیلنے کے لیے اسپورٹس ڈے کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا،جامعہ اسلامیہ سنابل کے گراونڈ پرتمام اساتذہ،طلبہ،سنٹرکے جنرل سکریٹری اور سنٹرکے صدرعمومی عزت مآب جناب مولانامحمدرحمانی صاحب کے سامنے فائنل میچ کھیلے گئے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عظیم اللہ صاحب جو جامعہ اسلامیہ سنابل کے اولین فیض یافتہ لوگوں میں سے ایک ہیں نے بھی شرکت کی۔
فائنل میچ میں ٹائیکوانڈو اوربیڈمنٹن کا مقابلہ پہلے ہوچکا تھا اوروالی بال، فٹبال اورکرکٹ کی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ21 نومبر کو 8بجے صبح سے شروع ہوا اور 1:30 تک یہ سلسلہ ختم ہوا۔ زبردست مقابلہ جات کھیلنے کے بعدآخرمیں مرکزکے صدر،نائب صدر،سکریٹری، مہمان خصوصی اور اساتذہ کے ہا تھوں فاتح اور رنرزٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو انعاما ت اورتمغوں سے نو ازاگیا۔
مختلف کھیلوں کے لیے ہونے و الے ٹو رنامنٹس کی ابتدا 19/اکتوبر کوہوئی تھی اورفائنل پروگرام21 نومبرکومنعقد کیاگیا،کھیلوں کی تفصیل کچھ اس طر ح تھی۔
۱- کرکٹ کا مقابلہ : کرکٹ کے ٹورنامنٹ میں کلاسوں کے لحاظ سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل مقابلہ میں ثانیہ ثانویہ اورثانیہ عالیہ کی ٹیم پہنچی اور دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلاگیاجس میں ثانیہ ثانویہ کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔
۲- فٹبال کا مقابلہ : فٹبال ٹو رنامنٹ میں حصہ لینے والی آ ٹھ ٹیمیں تھیں۔ چارٹیمیں جونیئر طلبہ کی تھیں اور چار ٹیمیں سینئر طلبہ کی تھیں، جونیئر طلبہ کی ٹیموں میں فائنل میں پہنچنے والی نارتھ ایسٹ یونائٹڈ اور ایسٹ بنگال کی ٹیم تھی جس میں نارتھ ایسٹ یونائٹڈ کی ٹیم کو جیت حاصل ہوئی تھی جبکہ سینئر ٹیموں میں فائنل میں پہنچنے والی کیرلا ایف سی اور موہن باگان کی ٹیم تھی جس میں کیرلا ایف سی کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔
۳- بیڈ منٹن کامقابلہ : بیڈمنٹن کے ٹو رنامنٹ میں32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
۴- والی با ل کامقابلہ : والی با ل ٹو رنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیااورفائنل مقابلہ فرسان الملعب اور البرق کے درمیان کھیلا گیا جس میں البرق کی ٹیم کو جیت حاصل ہوئی۔
۵- ٹائیکوانڈوکامقابلہ : کھلاڑی طلبہ کے ما بین شیلڈ گولڈ میڈل اور سلور میڈل کی شکل میں انعامات کی تقسیم کے بعد سنٹر کے صدر عمومی عزت مآب جناب مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ کے ہاتھوں مہمان خصوصی جناب عظیم اللہ صاحب کو مومنٹو پیش کیا گیا بعد ازاں سنٹر کے صدر عمومی حفظہ اللہ نے حدیث رسول المؤمن القوي خیر وأحب إلی اللّٰہ من المؤمن الضعیف کی روشنی میں طلبۂ سنابل کو ابھارتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ شرعی حدود میں رہتے ہوئے کھیل کود میں حصہ لیں، نشیط اور چست بنیں، علم اور منہج سلف میں پختگی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی و دماغی اعتبار سے مضبوط بنیں اور پھر اس نشیط جسم ودماغ کو اللہ کی عبادت، منہج سلف کی ترویج، مکارم اخلاق کی نشر واشاعت میں استعمال کریں، بدعات و خرافات اور باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، فکری انحراف سے اپنے آپ کو بچائیں، اپنے اوقات کو منظم بنائیں، لایعنی کاموں اور تباہ وبرباد کرنے والے افکار و خیالات سے اپنے آپ کو دور رکھیں مزید فرمایا کہ عزیز طلباء مجھے اعتراف ہے کہ عام لوگوں کے بالمقابل آپ لوگوں کے اندر شکر گزاری کا جذبہ پایا جاتا ہے لیکن آپ لوگ مزید اپنے آپ کو بہتر بنائیں، آپ لوگوں نے جس طرح کھیل و کود میں اپنا ہنر پیش کیا ہے اس سے کہیں زیادہ مستعدی کے ساتھ سالانہ علمی مقابلوں میں اپنا جوہر دکھائیں اور اس کے بعد فوراً سالانہ امتحان کی تیاری میں اپنے آپ کو مصروف کردیں تاکہ اس میں بھی اچھے نمبرات سے کامیاب ہوں اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے۔
شائع شدہ: اتوار, 22 نومبر، 2026 | 5:19 PM IST

