10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

حلال وحرام بالکل واضح ہیں اور کچھ شبہات والی چیزوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں مسلمانوں کی اکثریت نہیں جانتی

آج مسلمانوں کی بڑی تعداد حرمین شریفین نیز مسجد اقصیٰ سے متعلق گندی سیاست اوردیگر بہت سے حقائق سے واقف نہیں ہے: مولانا محمد رحمانی

حلال وحرام بالکل واضح ہیں اور کچھ شبہات والی چیزوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں مسلمانوں کی اکثریت نہیں جانتی
حلال وحرام بالکل واضح ہیں اور کچھ شبہات والی چیزوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں مسلمانوں کی اکثریت نہیں جانتی
اہم نکات

آج مسلمانوں کی بڑی تعداد حرمین شریفین نیز مسجد اقصیٰ سے متعلق گندی سیاست اوردیگر بہت سے حقائق سے واقف نہیں ہے: مولانا محمد رحمانی نئی دہلی 20نومبر 2026, دین اسلام اور شریعت اسلامیہ جن واضح امور اور روشن حقائق پر قائم ہے ان میں سے ایک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک حدیث ہے جسے نعمان بن بشیر…

  • آج مسلمانوں کی بڑی تعداد حرمین شریفین نیز مسجد اقصیٰ سے متعلق گندی سیاست اوردیگر بہت سے حقائق سے واقف نہیں ہے: مولانا محمد رحمانی
  • نئی دہلی 20نومبر 2026, دین اسلام اور شریعت اسلامیہ جن واضح امور اور روشن حقائق پر قائم ہے ان میں سے ایک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک حدیث ہے جسے نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے…
  • لہٰذا جوشبہات والی چیزوں سے بچ گیا تو اس نے اپنے دین اوراپنی عزت وآبرو کومحفوظ کرلیا اورجو شبہات والی چیزوں میں واقع ہوگیا تووہ حرام میں پڑگیا۔

آج مسلمانوں کی بڑی تعداد حرمین شریفین نیز مسجد اقصیٰ سے متعلق گندی سیاست اوردیگر بہت سے حقائق سے واقف نہیں ہے: مولانا محمد رحمانی

نئی دہلی 20نومبر 2026, دین اسلام اور شریعت اسلامیہ جن واضح امور اور روشن حقائق پر قائم ہے ان میں سے ایک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک حدیث ہے جسے نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ان کانوں سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا: حلال بالکل واضح ہے اورحرام بالکل واضح ہے اوران کے درمیان کچھ شبہات والی چیزیں ہیں جن شبہات والی چیزوں کومسلمانوں کی اکثریت نہیں جانتی۔ لہٰذا جوشبہات والی چیزوں سے بچ گیا تو اس نے اپنے دین اوراپنی عزت وآبرو کومحفوظ کرلیا اورجو شبہات والی چیزوں میں واقع ہوگیا تووہ حرام میں پڑگیا۔ جیسے ایک چرواہا اپنے کھیت میں اپنے جانوروں کوچراتا ہے اوراس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ جانور دوسرے کی کھیتی سے بھی چرلے ۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہر بادشاہ کی اپنی چراگاہ اورحدود ہوتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کی چراگاہ اورحدود اس کے محارم ہیں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سے خبردار کرتے ہوئے فرمایاکہ جسم میں گوشت کا ایک لوتھڑا ہوتا ہے اگروہ ٹھیک اورپاکیزہ رہے گا تو پورا جسم تندرست اورصحت مند رہے گا اوراگر وہ فساد کا شکار اوربیمار ہوجائے گا تو پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اوروہ انسان کا دل ہے۔

مندرجہ بالا حدیث اور اس کے علاوہ تین مزید احادیث کوامام ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے ان چار احادیث کے ضمن میں ذکر کیا ہے جن کے گرد اسلام کا پورا ڈھانچہ قائم ہوتا ہے جس میں سے ایک حدیث نیت اوراخلاص سے متعلق ہے دوسری وہ حدیث ہے جس میں سچا مسلمان ہونے کے لیے لایعنی اورغیر متعلقہ امور کو چھوڑنے کی تلقین کی گئی ہے اورتیسری حدیث وہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جواپنے لیے پسند کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ،نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا ۔ مولانا نے مندرجہ بالا حدیث کی تشریح وتفسیر میں درج ذیل نکات کا تذکرہ کیا ۔

۱- ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلال کواپنائے اورحرام سے اجتناب کرے اور اسلام نے حلال وحرام کوبالکل واضح کر دیا ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں تم کو بالکل واضح راستہ پر چھوڑ کر جا رہا ہوں جس راستہ کی راتیں بھی دن کی طرح روشن ہیں ۔ اسی طرح اسلام نےشبہات والی چیزوں سے اجتناب کرنے کا بھی حکم دیا ہے کیوں کہ شبہات والی چیزیں جوغیر واضح ہوتی ہیں وہ حرام چیزوں تک پہونچادیتی ہیں۔

۲- اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حلال وحرام کے درمیان پائی جانے والی شبہات پر مشتمل چیزوں کو اکثر مسلمان نہیں جانتے ہیں یعنی ان کا علم صرف علماءکوہوتا ہے لہٰذا گمراہی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان علمائے حق سے جڑے رہیں اور اللہ تعالیٰ نے علمائے حق ہی کوانبیاء کا وارث اورشریعت اسلامیہ کا محافظ بنایا ہے ۔ آج کی صورت حال کے تناظر میں مولانا رحمانی نے مسجد اقصیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد حرام سے متعلق کھیلی جانے والی گندی سیاست کا تذکرہ بھی کیا اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ علمائے حق سے ان امور کو سمجھ کرفیصلہ کریں ۔ مولانا نے افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ ایران اورغیر اسلامی طاقتوں کے ساتھ کھڑا ہے اور عربوں سے بغض رکھتا ہے جبکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل وراثت اوراصل دین اللہ تعالیٰ نے عربوں کودیا ہے اور حرمین شریفین کی اصل خدمت وہی لوگ انجام دے رہے ہیں۔

۳- شبہات سے بچنے والے اپنے دین اوراپنی عزت وآبرو کو محفوظ کرلیتے ہیں اورجو شبہات میں واقع ہوجاتا ہے وہ حرام میں واقع ہوجاتا ہے جیسے چرواہا اپنے جانور کو چراتا ہے اور وہ دوسرے کے کھیت میں منہ مار لیتا ہے ۔ مولانا نے فرمایا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اللہ کے بیان کردہ حدود کا خیال رکھیں اورحرام میں واقع ہونے سے مکمل اجتناب کریں ورنہ ہمارا دین اورہماری دنیا دونوں برباد ہوجائیں گے۔

۴- رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے مزید خبردار کرتے ہوئے آگے فرمایا کہ انسان کے جسم میں گوشت کا ایک لوتھڑا ہوتا ہے انسان کو اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔ اس سلسلہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا کو ہمیں اپنے سامنے رکھنا چاہیے جس میں آپ اپنے دل کی ثابت قدمی کے لیے کثرت سے دعا کیا کرتے تھے اوراللہ تعالیٰ نے بھی قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن کسی کو نہ اس کا مال اورسرمایہ کام آئے گا اورنہ آل اولاد کام آئے گی بلکہ صرف وہ شخص کامیاب ہوگا جوصحیح سالم دل اور پاکیزہ قلب کے ساتھ اللہ کے سامنے آئے گا۔

مولانا نے مسلمانوں سے حقائق کوسمجھنے کی اپیل کی، پروپیکنڈے پر اعتماد کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا، حرام وحلال کوسمجھنے اورشبہات والے امور سے اجتناب کرنے کی اپیل کی اور دلوں کو پاکیزگی فراہم کرنے کا اہتمام کرنے پر زور دیا اوردعائیہ کلمات پرخطبہ ختم ہوا۔

شائع شدہ: جمعہ, 20 نومبر، 2026 | 5:55 PM IST

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام