شریس ایئر کی ٹیم کے کے آر نے آئی پی ایل فائنل میں ایس آر ایچ کو پہلے 113 رنز پر ہی روک دیا اور اس کے بعد گیارہویں اوورز میں میچ کو اپنے نام کرلیا ، کے کے آر نے تیسری بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے
نئی دہلی26 مئی،کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر آئی پی ایل 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ کولکاتہ(KKR) اور حیدرآباد (SRH) آئی پی ایل 2024 کی دو بہترین ٹیمیں تھیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 پر رہی تھیں۔ اسی لیے سنسنی خیز میچ کی توقع تھی، لیکنKKR نے اسے تاریخ کا سب سے یکطرفہ فائنل بنادیا۔ شریس ایئر کی ٹیم کے کے آر نے آئی پی ایل فائنل میں ایس آر ایچ کو پہلے 113 رنز پر ہی روک دیا اور اس کے بعد 10.3 اوورز میں میچ ہی میچ کو اپنے نام کرلیا ۔ کے کے آر نے تیسری بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔آئی پی ایل کی اس جیت میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑیوں کی جتنی تعریف ہو رہی ہے، اتنی ہی ان کے مینٹور گوتم گمبھیر کی بھی ہورہی ہے۔ اور یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل کے تینوں خطاب حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کے کے آر نے گمبھیر کی کپتانی میں پہلے دو خطاب(2012 اور 2014))تے تھے۔ اب جب 2024 میںKKR خطاب جیتا ہے تو گوتم گمبھیر ٹیم کے مینٹور ہیں۔سن رائزرز حیدرآباد اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا فائنل چنئی میں کھیلا گیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے بلے بازوں نے مایوس کیا۔ کے کے آر نے پہلے ہی اوور سے وکٹ لینی شروع کر دی اور ایس آر ایچ کو صرف 113 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم جس نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور بنایا تھا، فائنل میں سب سے کم اسکور بنایا ۔ ایس آر ایچ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ وہ 18.3 اوورز میں گر گئیں۔حیدرآباد کی جانب سے ابھیشیک شرما نے دو رنز، راہل ترپاٹھی نے 9 رنز، ایڈن مارکرم نے 20 رنز، نتیش ریڈی نے 13 رنز، کلاسین نے 16 رنز، شہباز احمد نے 8 رنز، عبد الصمد نے 4 رنز، پیٹ کمنز نے 24 رنز، جے دیو انادکٹ نے چار رنز بنائے ۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں کولکاتہ کیلئے رحمان اللہ گرباز نے 39 رنز،سنیل نارائن نے 6 رنز، وینکٹیش ایئر نے 52 رنز جبکہ سریش ایئر نے چھ رنز بنائے ۔