Siyasi Manzar
راجدھانی

Iran Culture House:انجمن خطاطان ہند کےزیر اہتمام سے خطاطی کا تیسرا دور شروع، سیکھنے والوں کے لئے سنہرا موقع

ایران کلچرہاؤس میں کلاس02 دسمبر سے شروع ہوجائے گی

نئی دہلی01 دسمبر(ایس ایم نیوز)ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں انجمن خطاطان ہند کے باہمی اشتراک سے خطاطی کا تیسرا دور شروع کیا جارہا ہے۔جس کی مدت تین ماہ ہوگی ۔اس میں ابتدائی اور ایڈوانس دونوں سطح کی خطاطی سکھائی جائے گی۔جس کے لئے فارم بھر نے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ خواہش مند حضرات ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں 01123383233رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ خطاطی ایک بہترین اوراہم فن ہے۔ اس فن کے ماہرین کو دنیا نے بڑی قدرو اہمیت دی ہے۔
انجمن خطاطان ہند کے صدر جناب انیس صدیقی نے کہا کہ اپنے ادب اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے فن خطاطی کا سیکھنا ضروری ہے ۔ تمام طلبہ وطالبات کے لئے ہماری کوشش رہتی ہے کہ اس فن کو سیکھیں اوراسے زندہ رکھیں اس کوسیکھنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

Related posts

امن وسلامتی کا قیام اللہ کی ہزار نعمت اور اسلامی تعلیمات اوراحکام میں اسے اہم مقام حاصل ہے : مولانا محمد رحمانی

Siyasi Manzar

کانگریس نے منوج تیواری کے خلاف چونکا دینے والےنام کا اعلان کیا

Siyasi Manzar

دہلی کانگریس کے صدر نے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھا خط

Siyasi Manzar

Leave a Comment