Siyasi Manzar
کھیل

India vs Australia: گلین میکسویل نےٹیم انڈیا کے منہ سے چھینی جیت

گائیکواڑ کی سنچری رائیگاں، 222 رنز بنانے کے بعد بھی ٹیم انڈیا کو ملی ہار،گلین میکسویل نے طوفانی سنچری بنا کر ہندوستان کے منہ سے جیت چھین لی

نئی دہلی،28نومبر(ایس ایم نیوز) گوہاٹی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سوریہ کمار یادو کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم نے 5 میچوں کی T20 سیریز میں پہلی جیت درج کرلی ۔ ہندوستان سیریز میں اب بھی 2-1 سے آگے ہے۔ گلین میکسویل نے طوفانی سنچری بنا کر ہندوستان کے منہ سے جیت چھین لی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے آخری اوور میں میچ جیت لیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ اس بار بھی ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ حالانکہ یشسوی جیسوال چھ رنز کے ذاتی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے، لیکن اس میچ میں دوسرے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ نے 123 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ انہوں نے صرف 57 گیندوں میں 215 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 13 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ ہندوستان نے صرف 24 رنز پر دو وکٹ گنوادی تھیں ۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے سوریہ کمار یادو نے 29 گیندوں میں 39 رنز بنائے۔ تلک ورما نے 24 گیندوں پر ناٹ آوٹ 31 رنز بنائے۔
223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹریوس ہیڈ 35 (18) اور ایرون ہارڈی 16 (12) نے آسٹریلیا کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے مل کر 47 رنز جوڑے۔ تاہم اس کے بعد آسٹریلیا نے 67 رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی 3 وکٹیں گنوا دیں۔ جوش انگلش 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مارکس اسٹوئنس صرف 17 رنز بنا سکے۔
تاہم گلین میکسویل ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے طوفانی سنچری بناکر ٹیم کو جیت دلائی ۔ میکسویل کے علاوہ میتھیو ویڈ نے بھی 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے ۔

Related posts

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے جیتا تیسرا خطاب

Siyasi Manzar

پی ایم مودی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے احمد آباد پہنچیں گے!

Siyasi Manzar

بی سی سی آئی پر الزام: بھارت نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی پچ تبدیل کر دی گئی

Siyasi Manzar

Leave a Comment