Siyasi Manzar
قومی خبریں

جنگ بدر میں اصل طاقت ایمان اور جذبہ ایثار کی تھی

مرکز نالج سٹی میں منعقدہ بدرالکبریٰ کانفرنس سے شیخ ابوبکر کا خطاب،جامع الفتوح میں ہزاروں فرزندان توحید کی افطار،توبہ،استغفار کے روحانی کانفرنس میں شرکت

کالی کٹ (پریس ریلیز)غزوۂ بدر حق وباطل کا عظیم معرکہ جس میں فرشتے زمین پر اترے اور مسلمانوں کی مددکی،مسلمانوں کو ایمانی قوت اور جذبہ اسلام نے فتح وکامرانی بخشی،فیصلہ کن حق وباطل کا پہلامعرکہ امت مسلمہ کے لئے درس عبرت ہے۔ کالی کٹ کے مرکز نالج سٹی میں منعقدہ عظیم الشان بدر الکبریٰ روحانی کانفرنس کے جم غفیر مجمع سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے گرانڈمفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ مسلمانوں کی تعداد کم ہونے کے باجود بھی مسلح مشرکین مکہ پر غالب رہے۔ان کا بھروسہ اللہ کی ذات پر تھا۔انہوں نے کہاکہ بدری صحابہ ۳۱۳ تھے لیکن جنگ بدر میں اصل طاقت ایمان اور جذبہ ایثار کی تھی۔شیخ نے کہا کہ غزوۂ بدر کا مقصد قتل وغارت گری اور ڈاکہ زنی نہیں تھا بلکہ اہل اسلام اپنے دفاع میں تھے۔شیخ ابوبکر احمد نے فلسطین میں ہوررہے ظلم وبربریت کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہو ن نے افسوس جتاتے ہوئے کہاکہ معصوم چھوٹے چھوٹے بچوں،عورتوں اور بزرگوں کا قتل انسانیت سوز مظالم ناقابل برادشت ہیں۔یہ عاالمی امن اور انسانیت کے خلاف ہے۔شیخ نے عام انتخاب میں کثیر تعداد میں حصہ لینے کو کہاجو ملک کی خوشحالی اورمستقبل کا تعین کریں گے۔ڈاکٹر عبدالحکیم نے تہنیتی پیغام پیش کیا۔ اس موقع پرانہوں نے احترام رمضان اور غریبوں کوخصوصی خیال رکھنے کو کہا۔انہوں نے بدر شہداء کے فضائل پر جامع خطاب کیا اورمسلمانوں کو تلقین کی اسماء البدرین کا ذکر کریں،بدر مولود کا اہتمام کریں۔پروگرام سے ڈاکٹر حسین ثقافی،ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی،سمستھا کیرالا جمعیۃ العلما صدر مولانا ای سلیمان مسلیار نے بھی خطاب کیا۔ اہم شرکا میں سید علی باقفیہ،سید جمل اللیل تنگل،سید شہاب الدین،سید عبدالرحمن بخاری کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

فوٹو کیپشن:  کالی کٹ مرکز نالج سٹی جامع الفتوح انڈین گرانڈ مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں عظیم الشان دعوت افطار کا پُر کیف منظر۔۔

قبل ازیں بدرالکبریٰ روحانی کانفرنس کا آغازبعدنماز ظہر فضائل بدر سے ہوا۔بعدہ حلقہ ذکر اور عظیم الشان دعوت افطار میں ۰۳/ہزار سے زائد فرزندان توحیدنے شرکت کی۔ جلسہ اعتکاف اور تراویح نماز بعد خصوصی بدر مولود یعنی اسماء البدرین روایتی انداز میں پڑھا گیا۔شیوخ عرب نے عربی نشیدہ پیش کیا۔آخر میں توبہ استغفار اور خصوصی دعا کی گئیں جس میں آمین کی صدائیں فلک شگاف تک گونج اٹھی۔ملک وملت کے رقت انگیز دعاکے ساتھ صلوۃ وسلام پر تاریخ ساز بدرالکبریٰ روحانی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

ریلائنس فاؤنڈیشن کی ‘ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم’ پر دو روزہ کانفرنس

Siyasi Manzar

آپریشن زندگی: اترکاشی ٹنل میں پھنسے 40 مزدوروں کو نکالنے کی جنگ جاری

Siyasi Manzar

پیس پارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد کے خوابوں کی تعبیر نہیں ہے ممکن :ڈاکٹر ایوب

Siyasi Manzar

Leave a Comment