Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ڈاکٹر شبلی ملک کا انتقال،آبائی گاؤں اونرہوا میں تدفین آج

اونرہوا ،پور بلرامپور(ایس ایم نیوز) بڑے ہی افسوس کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جا رہی ہے ڈاکٹر شبلی ملک اونرہوا ، گنیش پور بلرامپور کا بروز جمعرات شام28مارچ 2024کو انتقال ہو گیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھے اور لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم نیک اعمال میں پیش پیش رہتے تھے اور ہرکس و ناکس سے بڑی پیار و محبت سے ملتے تھے۔آپ حضرات سے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اور اہل خانہ و جملہ لواحقین کے لئے دعاء صبر جمیل کی درخواست ہے۔پسماندگان میں 3 لڑکی 2لڑکے اور اہلیہ ہیں۔مرحوم کے والد کا نام مولانا شمیم الرحمن ہے۔بڑے بھائی کا نام نسیم احمد،اور چھوٹے بھائی کا نام آدم ہے۔ڈاکٹر شبلی ملک کے انتقال سے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔دوست احباب کو بھی مرحوم کے انتقال کی خبر ملنے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے وطن اونرہوا ، گنیش پور بلرامپور اُتر پردیش میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائیگی۔
اللہ رب العالمین ان کی چھوٹی بڑی لغزشوں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

Related posts

ماتحتوں کی نگہبانی ہم سب کی ذمہ داری،ذرا سی غفلت نسل نو کو تباہ کر سکتی ہے: مولانا عبد الرؤف مکی

Siyasi Manzar

ماہِ رمضان امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت:بشیرنظامی

Siyasi Manzar

مدرسہ امداد الغرباء بلوا روتہٹ نیپال کا جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Siyasi Manzar

Leave a Comment