Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

جلگاؤں میں رام نومی پرتشدد یکطرفہ کارروائی پر اعظمی کی ڈی جی پی سے ملاقات

ڈی جے بجانے والوں دوسرے فریق پر بھی کارروائی کا مطالبہ, تشدد برپا کر نے والوں پر کیس درج کرنے پر بھی اعظمی نے زور دیا میمورنڈم پیش
ممبئی:  ممبئی جلگاؤں کے سرسولا میں 28 مارچ 2024 ء کو چھوٹی رام نومی پرتشدد کے بعد یکطرفہ کارروائی پر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اعتراض کر تے ہوئے پولیس کی جانبداری کارروائی پر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ  فریقین میں رام نومی کے جلوس کے دوران اسوقت ڈی جے بجانے لے کر تنازع ہوا تھا اور سنگباری ہوئی تھی دونوں جانب سے سنگباری اور تشدد برپا ہوا تھا لیکن پولیس نے صرف مسلمانوں کے خلاف ہی کیس درج کیا اور ان پر 307 یعنی اقدام قتل کی سنگین دفعات کا اطلاق کیاہے۔
ابوعاصم اعظمی نے اس ضمن میں ڈی جی پی مہاراشٹر رشمی  شکلا سے ملاقات کر کے انہیں ایک میمورنڈم بھی دیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ تشدد برپا کرنے والوں پر کارروائی کی جائے لیکن پولیس نے جو کارروائی کی ہے وہ صرف مسلمانوں پر کی گئی ہے جبکہ دوسرا فریق پر کوئی کیس تک درج نہیں کیا گیاہے اس لئے دوسرے فریق پر بھی کارروائی کی جائے تاکہ انصاف میسر ہو۔ اعظمی نے کہا کہ جو تنازع ڈی جے بند کروانے کو لے کر ہوا تھا اس میں فرقہ پرستوں اور شرکاء جلوس نے تلواریں بھی لہرائی تھی اور ان سے مسلمانوں پر حملہ کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ ڈی جے بجانے والوں نے مسلمانوں پر حملہ بھی کیاتھا لیکن ڈی جے بجانے والے اور تشدد برپا کر نے والوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اس لئے اعظمی نے ڈی جی پی شکلا سے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی اس تشدد میں ملوث ہے اس پر کارروائی کی جائے اعظمی نے ڈی جی پی دفتر میں رشمی شکلا سے ملاقات کر تے ہوئے اس مسئلہ پرسنجیدگی سے غور وخوص کر نے کے ساتھ خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related posts

13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ

Siyasi Manzar

جج شیکھر کمار یادو کے بیان سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے

Siyasi Manzar

ہندوستان ایک ایسا عالمی نظام چاہتا ہے جو سب کی شمولیتی ترقی کو یقینی بنائے۔ مودی

Siyasi Manzar