Siyasi Manzar
قومی خبریں

Dr. Mohamed Ayub Peace Party of India:بلرام پور میں پیس پارٹی کی سوراج ریلی کا انعقاد

Dr. Mohamed Ayub Peace Party of India: مسلمانوں اور ان کے لیڈران کو سبھی سیاسی جماعتوں نے صرف اور صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا ہے: ڈاکٹر ایوب سرجن

بلرام پور (ایس ایم نیوز) پیس پارٹی نے آج ضلع بلرام پور کے پریڈ گراؤنڈ میں سمپورن سوراج ریلی کا انعقاد کیا جس میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے کثیر تعداد میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنان صبح سے ہی کڑی محنت میں لگے ہوئے تھے،اور ریلی میں عام لوگوں کی بڑی تعداد پیس پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ایوب(سرجن) کو سننے کو بیتاب نظر آرہی تھی۔گراؤنڈ میں جیسے ہی ڈاکٹر ایوب نے انٹری کی تو پورا گراؤنڈ پیس پارٹی زندہ باد،ڈاکٹر ایوب زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پیس پارٹی کی سوراج ریلی کا کامقصد لوگوں کو اُن کے حق کی بات کرنا ہے۔1947 میں ہمیں آزادی ملی اور آزادی کے 75 سال بعد بھی کبھی مذہب،کبھی ذات اور علاقے کی بنیاد پر بھید بھاؤ کیا جاتا ہے۔جبکہ لاکھوں علماء کرام اور ہمارے ہندو بھائیوں نے مل کر آزادی کی لڑائی لڑی تھی تاکہ سب کو برار حق اور انصاف ملے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کی بات سبھی نے کی اور سبھی پارٹیوں نے ووٹ تو لیا لیکن ان کے لیے ایسا کوئی کام آج تک انجام نہیں دیا جس سے مسلمانوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہو۔ڈاکٹر ایوب نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں اور ان کے لیڈران کو صرف اور صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا ہے۔مسلمانوں کے مسائل کیا ہیں اس سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے۔جس کی تازہ مثال اعظم خان ہیں جو پچھلے 2 سالوں سے ایک کہ بعد ایک کیس میں الجھائے گئے اور ان کے لیے کوئی بھی پارٹی کا بڑا لیڈران یہ پوچھنے تک نہیں آیا کہ اعظم خان اور ان کہ اہل خانہ کا کیا حال ہے۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک مننظم سازش کے تحت پستی کی دلدل میں ہمیشہ سے دھکیلا گیا ہے،کانگریس نے بھی مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے اور سرکار بنائی ہے۔ڈاکٹر ایوب نے مسلم قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جس حالات میں مسلم سماج کے لوگ زندگی گزار رہے ہیں اگر وہ پہلے سے سنبھل جاتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔انہوں نے کہا کہ جب اپنی قیادت ہوگی تو ہم اپنے حقوق لے سکینگے ہماری نسل کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔تاہم ہر چیز میں برابری کے حقدار ہوں گے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں ہر سماج سے ہر شعبے میں ایک لیڈر آپ کو ضرور ملے گا لیکن افسوس مسلمان کا کوئی رہنما آپ کو نظر نہیں آئے گا جو آپکے کام کر اسکے۔آخر میں انہوں نے کہ 2024 میں ہمارے پاس سنہرا موقع ہے اپنی قیادت بنانے کا اپنے آپ کو مضبوط کرنے کا مجھے پوری امید ہے آپ لوگ پیس پارٹی کے مقصد کو کامیاب بنانے میں میرا ساتھ ضرور دیں گے۔

Related posts

ممبئی میں تین روزہ جشنِ اڈما۔ 2023 کا آج سے آغاز، آیوش ہیلتھ میلہ کا شایان شان افتتاح

Siyasi Manzar

Imran Pratapgarhi:تلنگانہ میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

Siyasi Manzar

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

Siyasi Manzar

Leave a Comment