ملکاپور: ( محمد احسان سر ) ضلع پریشد اردو میڈل اسکول چاندور بسوا تعلقہ ناندورہ ضلع بلڈھانہ کے مدرس الحاج عبد الفہیم عبدالنعیم سر اپنی ملازمت مدت مکمل کرکے 31 مارچ بروز اتوار کو سبکدوش ہوںٔے اس ضمن میں آپ کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ کیا گیا تقریب کی صدارت صدر مدرس رہبر خان ابراھیم خان نے کی مہمان خصوصی شمیم احمد عبدالکریم صدر انتظامیہ کمیٹی نے اعزازی شخصیت الحاج عبدالفہیم سر کا شال گلدستے بوکے و پھول ہار و تحائف دیکر پرنم آنکھوں سے مگر گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا. طلباء وطالبات نے بھی ستائش کرتے ہوئے آپ کو تحائف پیش کیے اس موقع پر صدر مدرس جناب رہبر خان ابراہیم خان سر نے خطاب کرتے ہوئے آپ کی خدمات کو سراہا اور اسکول و طلباء کے تیٔںں اعزازی شخصیت کی مثبت عملی وادبی تعلیمی بے لوث خدمات محنت جدوجہد و ذمے داریوں اور آپ کی اصول پسندی سادگی خوش مزاجی و ملنساری کا ذکر کرتے ہوئے آپ کی تمام تدریسی ادبی و تعلیمی سرگرمیوں و خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آپکی ملازمت خیر وعافیت عزت و عظمت سے ساتھ مکمل ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی. اعزازی شخصیت الحاج عبد الفہیم عبد النعیم سر نے بڑے ہی جوش و خروش و انتہائی توانائی کے ساتھ آبدیدہ ہو کر اور حاضرین کا دل بھر آے وہ لہجے میں اپنی ملازمت سفر کی تفصیلات و خدمات اور اسکول و اپنے ساتھیوں کے ساتھ سنہری یادیں خوشگوار باتین و اپنے طلبہ کے درمیان تعلیمی و تربیتی تاثرات اور تدریسی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا نظامت کے فرائض جناب محمد سلیم انصاری سر نے بہت ہی سلیقانہ انداز سے انجام دںیٔے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تدریسی عملے نے خوب محنت کی اظہار تشکر سید منیر سید خلیل سر نے ادا کیٔے اس طرح خوشگوار رقت انگیز فضاؤں میں تقریب کا اختتام ہوا ٹیچر اسٹاف سید فیروز الدین سر ،کرامت خان سر ،محمد سلیم انصاری سر ،محمد رازق سر، محمد شارق سر، محمد موصوف شیخ محمود جمعدار سر، آصف خان سلام خان جمعدار سر ،زبیدہ میڈم ، اسلم خان سر ،محمد اعجاز سر، انیس خان سر نے دلی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا .
previous post