Siyasi Manzar
قومی خبریں

وزیر اعلی نایب سنگھ سینی کے ہاتھوں زرعی سیاحتی مرکز کے فیز 2 کا افتتاح

ہریانہ : 9 جنوری( ایس ایم نیوز)ہریانہ کے وزیر اعلی نایب سنگھ سینی کے ہاتھوں آج چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی، حصار (HAU) میں اپنی نوعیت کے واحد زرعی سیاحتی مرکز کے فیز-2 کا افتتاح ہوا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہر یانہ حکومت ریاست کی ترقی کیلئے ہر محاذ پر ایک کے بعد ایک ترقیاتی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو علاقے کے لوگوں کے لیے پکنک سپاٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے یہاں بھگوان کرشن کو بھی رتھ پر پیغام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس سیاحتی مرکز کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فطرت سے جوڑنا اور یونیورسٹی کی زراعت سے متعلق تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہریانہ کی ثقافت سے واقف کرانا ہے۔یہاں ایگری ٹورازم کے لیے تھیم پارکس بنائے گئے ہیں جس میں 350 افراد کی گنجائش ہے۔لوگوں اور طالب علموں کو مرکز میں حیاتیاتی تنوع کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا یہاں پودوں کی 550 اقسام دیکھی جا سکتی ہیں۔اس موقع پر دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شائع کردہ غذائیت کی ثقافتی روایات پر مبنی کافی ٹیبل بک ’’پوشن اتسو‘‘ کا اجرا بھی کیا گیا۔

 

Related posts

سنبھل : عوامی کنویں کی پوجا کرنے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

Siyasi Manzar

Bharat Jodu Naya Yatra:بھارت جوڑو نیائے یاترا‘راہل گاندھی نے اختیار کیا دلچسپ انداز، رپورٹر بن کر عوام سے پوچھے سوال

Siyasi Manzar

بنگلور چرچ بم دھماکہ معاملہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے تمام بیس ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کی

Siyasi Manzar