Siyasi Manzar
قومی خبریں

مولانا ابو الکلام آزاد مذہبی امور کے ماہرہونے کے ساتھ ہی سیکولر بھی تھے: ڈاکٹر اکھلیش Maulana Abul Kalam Azad

پٹنہ، 11 نومبر، 2023بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ مجاہدین آزادی کی دو کٹیگری ہے۔ ایک طبقہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے جدوجہد آزادی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور دوسرے وہ لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کی جنگ کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد بھی ملک کے نظام کی بنیاد رکھنے میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد دوسری کٹیگری  کے رتن  میں سے ایک ہیں۔ تعلیم کے میدان میں ان کی تاریخی خدمات کی وجہ سے 11 نومبر کو ان کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے 135 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی  ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منعقدہ اپروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابوالکلام آزاد کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ مولانا یعنی مذہبی امور کے ماہرہونے کےساتھ ہی سیکولر بھی تھے۔ ہندوستانی تاریخ میں مولانا آزاد کی پہچان ہندو مسلم اتحاد کے زبردست حامی اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ قوم کے تصور کے سخت مخالف کے طور پر ہوتی ہے۔ مولانا آزاد نے ہندوستان میں نظام تعلیم کی بنیاد رکھنے میں اپنی دوراندیشی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یو جی سی اور آئی آئی ٹی جیسے اداروں کی بنیاد رکھی جو  ہندوستان میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے معیارات مرتب کرتے ہیں۔
مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر صداقت آشرم میں ایک سمپوزیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس قانون سازیہ پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان نے ملک کی تعمیر وترقی میں مولانا آزاد کےرول اور ان کی خدمات  پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور موجودہ تناظر میں ان کی معنویت پر خیالات کا اظہار کیا۔
سمپوزیم میں مہمان خصوصی کے طور پر پٹنہ کالج پٹنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ترون کمار موجود تھے۔ ڈاکٹر ترون کمار نے اپنے خطاب میں مولانا آزاد کی خدمات اور ہندو مسلم اتحاد کے تئیں ان کے وژن پر روشنی ڈالی۔ مدھو بالا نے پروگرام کی نظامت کی۔
اس کے علاوہ تقریب میں کانگریس لیڈروں میں ریاستی کانگریس کے سابق کارگزار صدر کوکب قادری، سابق وزیر ڈاکٹر اشوک کمار، سنجیو پرساد ٹونی، ایم ایل اے راجیش کمار، بنٹی چودھری، کپل دیو یادو، لال بابو لال، برجیش پرساد منن،نرمل ورما، پونم پاسوان، ڈاکٹر ونود شرما، غریب داس، ثروت جہاں فاطمہ، ڈاکٹر سنجے یادو، آلوک ہرش، راجیش راٹھوڑ، آنند مادھو، اسیت ناتھ تیواری، چندر پرکاش سنگھ، ریتا سنگھ، آئی پی گپتا ، گنجن پٹیل، ناگیندر وکل، سودھا مشرا، اسفر احمد، ششی کانت تیواری، امریندر سنگھ، سنیہاشیش وردھن پانڈے، راج نندن کمار، ششی رنجن، ندھی پانڈے، اکھلیشور سنگھ، اشونی کمار، فیروز حسن، منٹن سنگھ، آدتیہ کمار پاسوان، سمت سنی، مرنال انامے، للت سنگھ، راج چھوی راج، ارونا سنگھ اورشمع پروین نے بھی شرکت کی۔

Related posts

باپ کے موبائل چھیننے پر 16 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی، بچوں کو اس طرح کےنشے سے بچائیں۔

Siyasi Manzar

13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ

Siyasi Manzar

ووٹنگ کے بعد بولے پرکاش راج، ’نفرت اور ملک کو بانٹنے والوں کے خلاف دیا میں نے ووٹ‘

Siyasi Manzar

Leave a Comment