Siyasi Manzar
کاروباری خبریں

ریلائنس جیو نے 2599 روپے میں’جیو فون پرائیما‘لانچ کیا

خوردہ اسٹورز کے ساتھ ساتھ آن لائن پلیٹ فارمز جیسے، 23زبانوں میں کرسکتا ہے کام
جیو مارٹ الیکٹرونکس، ریلائنس  ڈیجیٹل ڈاٹ اِن اور ایمزن پر فروخت کیلئے دستاب ہوگا

نئی دہلی، 08 نومبر 2023 ۔صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی  ریلائنس جیو  نے کائی۔ او ایسپر مبنی 4جیکی پیڈ اسمارٹ فون’’ جیو  فون پرائیما‘‘لانچ کیا ہے۔ یہ کی پیڈ اسمارٹ فون کا سستا اور جدید ورژن ہے، جسے کمپنی نے 2599 روپے میں مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔ یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ، گوگل وائس اسسٹنٹ جیسے تمام فیچرز اب  جیو فون پرائیما میں صرف ایک کلک کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

جیو نے اپنے نئے کی پیڈ اسمارٹ فون کی شکل اور ڈیزائن پر کافی کام کیا ہے۔ جیو فون پرائیما کا ڈیزائن اب کافی بولڈ اور پریمیم لگتا ہے۔ 2.4 انچ ڈسپلے اسکرین بہترین نتائج دیتی ہے۔ یہ اسمارٹ فون 1800mAh کی طاقتور بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔
ریلائنس  جیو کے ترجمان نے بتایا کہ ویڈیو کالنگ اور فوٹو گرافی کے لیے موبائل کے دونوں طرف ڈیجیٹل کیمرے فراہم کیے گئے ہیں۔ موبائل کے پچھلے حصے میں فلیش لائٹ بھی دستیاب ہوگی۔ اسمارٹ فون پریمیم ڈیجیٹل خدمات جیسے جیو ساون، جیو  سنیما،  جیو ٹی وی سے لیس ہے۔ یو پی آئی کی ادائیگی  جیو پے  کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق  جیو  پرائیما 23 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے یعنی یہ 23 زبانوں میں کام کر سکتا ہے۔ روشن رنگوں میں آنے والے اس اسمارٹ فون کو بڑے ریٹیل اسٹورز کے ساتھ ساتھ آن لائن پلیٹ فارم جیسے ریلائنس ڈیجیٹل  ڈاٹ اِن  ، جیو  مارٹ الیکٹرونکس اور ایمزونسے خریدا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا خیال ہے کہ جیو فون پرائیما صرف ایک موبائل نہیں بلکہ ایک اسٹائل ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کفائتی داموں پر 4 جی  کی طاقت  سے لیس،  سوشل   پلیٹ  فارمز   سے جڑا ہوا ایک  اور  طاقتور  موبائل چاہتے ہیں۔

Related posts

جیوایئرفائبرکی تیزرفتارکارازاسٹینڈایلون 5 جی ٹیکنالوجی ہے:اوپن سگنل

Siyasi Manzar

ریلائنس ریٹیل کے پہلے ’’سودیش‘‘اسٹور کاحیدرآباد میں آغازنیتا امبانی نے افتتاح کیا

Siyasi Manzar

AJIO نے بگ بولڈ سیل کا اعلان کیا

Siyasi Manzar

Leave a Comment