Siyasi Manzar
راجدھانی

دہلی فسادمعاملہ: دس ملزمین کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر نچلی عدالت نے بری کیا

مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی

نئی دہلی، 29 نومبر(پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ مسلم ملزمان کی مقدمہ سے خلاصی کا سلسلہ جاری ہے، آج اس سلسلہ میںخصوصی سیشن عدالت نے ایف آئی آر نمبر 95/2020گوکلپور پولیس اسٹیشن مقدمہ میں نامزد کیئے گئے دس ملزمین کو نا کافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا۔ عدالت نے پولس افسران کی گواہی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ملزمین محمد شاہنواز، محمد شعیب، شاہ رخ، رشید، آزاد، اشرف علی،پرویز، محمد فیصل، راشد منو اور محمد طاہر کو بر ی کردیا۔ ملزمین محمد شاہنواز، آزاد اور پرویز کو جمعیۃ علماء ہند(ارشد مدنی )نے قانونی امداد فراہم کی، ایڈوکیٹ باچوہان نے ملزمین کے دفاع میں کامیاب بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ سرکاری گواہان (پولس افسران) نے دوران گواہی ملزمین کی عدالت میں شناخت نہیں کی اور نا ہی انہوں نے وقت پر گواہان کے بیانات کا اندراج کیا۔ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148, 149, 436, 427 (خطرناک ہتھیاروں سے فساد برپا کرنا،آتش گیر مادہ یا آگ زنی سے گھروں کو نقصان پہنچانا،غیر قانونی طور پر جمع ہونا )اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 (عوامی املاک کوآتش گیر مادہ یا آگ زنی سے نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا اور ملزمین پر الزام عائدکیا گیا کہ انہوں نے بھاردواج آٹو پارٹس کی دکان میں آگ زنی کی تھی اور لوٹ مار انجام دیا ۔خصوصی سیشن جج پولاستیا پرمچالہ نے فریقین کی بحث کی سماعت کے بعد ملزمین کے حق میں فیصلہ صادر کیا۔ گذشتہ ہفتہ بھی عدالت نے ایف آئی آر 65/2020گوکلپوری پولیس اسٹیشن میں متذکری ملزمین (سوائے محمد طاہر) کے سب کو بری کردیا تھا ۔آٹھ دنوں کے اندر یہ دوسرا فیصلہ ہے جب عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے اختتام کے بعد یہ کہتے ہوئے ملزمین کو بری کردیا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزام ثابت نہیںکرسکا۔ جمعیۃ علماء ہندکی کوششوں سے ابتک درجنوں ملزمین کی مقدمہ سے رہائی ہوچکی ہے جبکہ ایک سو سے زائد ملزمین کی ضمانتیں منظور کرائی جاچکی ہے۔اب تک سیشن عدالت 18مقدمات کا فیصلہ کرچکاہے ، اورناکافی ثبوت وشواہد کے بنیادپر ملزمین کوبری کرچکی ہے ۔

Related posts

مرکز کی بی جے پی حکومت متوسط اور چھوٹے تاجروں کی دشمن ہے:ارودندر سنگھ لولی

Siyasi Manzar

Haj-2024:دہلی ہندوستانی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ 

Siyasi Manzar

ایران کلچرہاؤس میں خطاطی کلاس کا آغاز Iran Culture House

Siyasi Manzar

Leave a Comment