Siyasi Manzar
قومی خبریں

بستی میں بڑا حادثہ، مال گاڑی کی زد میں آکر معصوم سمیت تین افراد جاں بحق جاں بحق

سبھی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، یہ واقعہ اتوار کی رات آٹھ بجے تینیچ گوڑ کے درمیان پیش آیا۔یہ خاندان جھارکھنڈ کے رانچی کا رہنے والا ہے

بستی،تینچ،27نومبر(ایس ایم نیوز) شمال مشرقی ریلوے کے تینیچ اور گوڑ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان اتوار کی رات تقریباً 8 بجے مال گاڑی کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ ریلوے ٹریک کے کنارے سے معصوم بچے سمیت تین افراد کی لاشیں ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ حادثے میں خاندان کی ایک خاتون بال بال بچ گئی۔
اتوار کی رات ایک ڈاؤن گڈز ٹرین گورا بستی کی طرف جارہی تھی۔ کتھولیہ گاؤں کے سامنے کھمبے نمبر 584/14 کے قریب ٹریک عبور کرتے ہوئے مال گاڑی کی زد میں آکر پانچ سالہ معصوم سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اس کے ساتھ آنے والی ایک خاتون بچ گئی۔ گڈز ٹرین کے ڈرائیور نے ٹنیچ اسٹیشن پر حادثے کی اطلاع دی۔ لاش کے قریب سے کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ حادثے میں بچ جانے والی آرتی نے متوفی کی شناخت باپ منی لال، شوہر سنیل اور پانچ سالہ بیٹے پنٹو کے طور پر کی ہے، جو جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے پالیہ کلا کے رہنے والے ہیں۔
انسپکٹر انچارج گور اوپیندر کمار مشرا نے بتایا کہ کافی کوشش کے بعد آرتی نے مرنے والوں کے نام اور پتے بتائے۔ تاہم فی الحال وہ یہ نہیں بتا پا رہی ہے کہ وہ لوگ کہاں سے آکر ریلوے ٹریک پار کر رہے تھے۔ پولیس اس کے نارمل ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔

Related posts

جنگ بدر میں اصل طاقت ایمان اور جذبہ ایثار کی تھی

Siyasi Manzar

PM Modi interacted with Sultan Haitham bin Tariq of Oman:پی ایم مودی نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت کی

Siyasi Manzar

مدارس کے 17 لاکھ طلبا کو ملی ’سپریم‘ راحت

Siyasi Manzar

Leave a Comment