Siyasi Manzar
کھیل

انڈیا نےنیدرلینڈز کو شکست دے کر مسلسل نویں جیت حاصل کی ہے India vs Netherlands

بنگلورو 12 نومبر(ایس ایم نیوز)ہندوستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل نویں جیت حاصل کی ہے۔ 12 نومبر (اتوار) کو، ٹیم انڈیا نے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم اب سیمی فائنل میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈچ ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ تاہم، اس کے بلے بازوں نے ہندوستانی تیز گیند بازوں کا اچھی طرح سامنا کیا اور ابتدائی پاور پلے میں صرف ایک وکٹ گنوائی۔ پاور پلے کے بعد کلدیپ یادو اور رویندرجڈ یجہ نے وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کو بیک فٹ پر بھیج دیا۔ اس کے بعد ہالینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور 47.5 اوورز میں 250 رنز پر سمٹ گئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامانارو نے 39 گیندوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ سائبرینڈ اینجل بریکٹ نے 45 اور کولن ایکرمین نے 35 رنز بنائے ۔ انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرجڈ یجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے چار وکٹوں پر 410 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شریاس آئر اور کے ایل راہل نے سنچری اننگز کھیلی جبکہ روہت شرما، شوبمن گل اور وراٹ کوہلی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شریاس نے 94 گیندوں پر ناقابل شکست 128 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ وہیں کے ایل نے 64 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ راہل اور شریاس آئر نے چوتھی وکٹ کے لیے 208 رنز کی شراکت داری کی۔
ہندوستان کا آغاز بہت ہی دھماکہ خیز رہا۔ کپتان روہت اور شبمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 11.5 اوور میں 100 رنز کی شراکت داری کی۔ گل نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے تین چوکے اور چھکے لگائے۔ روہت کی بات کریں تو انہوں نے 54 گیندوں میں 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے بھی اپنی مضبوط فارم کو برقرار رکھا اور 51 رنز کی اننگز کھیلی (56 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکا)۔

Related posts

India vs Australia: گلین میکسویل نےٹیم انڈیا کے منہ سے چھینی جیت

Siyasi Manzar

Australia vs Pakistan 1st Test: پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے روندا، تین میچوں کی سیریز میں بنائی سبقت

Siyasi Manzar

India vs Australia : انڈیا نے ٹی-20 سیریز پر کیا قبضہ، آسٹریلیا کو چوتھے ٹی-20 میں شکست

Siyasi Manzar

Leave a Comment